بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

قرنطینہ سنٹر کے لیے مسجد سے بہتر کوئی مقام نہیں، ملی یکجہتی کونسل نے اہم اعلان کر دیا

datetime 5  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) ہر مسجد کی کمیٹی اور امام مسجد محلے کے غریبوں اور امیروں کو پہچانتے ہیں۔ ضرورت مندوں کی شناخت اور مدد کے لیے مسجد کو مرکز بنایا جائے۔ یہ بات ملی یکجہتی کونسل کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ثاقب اکبر نے اپنے ایک بیان میں کہی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے مساجد میں اجتماعات کو روکنے کا جو فیصلہ کیا ہے اس کی پورے ملک میں عام طور پر پابندی کی گئی ہے۔

ملی یکجہتی کونسل پاکستان نے اپنے مشترکہ اعلامیے میں اضطراری حالات میں اس فیصلے کی تائید کرچکی ہے۔ تاہم ملک کی اہم ترین دینی جماعتوں کے اس اتحاد نے حکومت کی توجہ اس امر کی طرف دلائی ہے کہ موجودہ مشکل حالات میں آئمہ جمعہ و جماعت کی خدمات حاصل کی جائیں کیونکہ ان کا عوام سے بہت قریبی رابطہ ہے۔ثاقب اکبر نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ جس علاقے میں ضرورت ہو مساجد کو قرنطینہ سنٹر کے طور پر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ مساجد کی کمیٹیاں ان امور میں بہت بنیادی کردار ادا کرسکتی ہیں۔ آئمہ مساجد اور مساجد کمیٹیوں کی خدمات کو حاصل کیا جاتا تو حکومت کو ایک بنا بنایا نیٹ ورک مل جاتا اور حکومت کو اضافی اخراجات کی بھی ضرورت نہ پڑتی۔ملی یکجہتی کونسل کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے مزید کہا کہ ابھی بھی حکومت کو اس سلسلے میں فوری اقدام کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مخیر حضرات اور عوام کی مدد کرنے والی این جی اوز کو بھی مساجد کی صلاحیت اور عوامی رابطے کے اس پلیٹ فارم سے استفادہ کرنا چاہیے اور اس کے لیے تمام مسالک کی مساجد اور عبادت گاہوں سے استفادہ کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ ریاست مدینہ میں بیت المال کے اموال عوام میں مسجد کے ذریعے ہی تقسیم کیے جاتے تھے۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…