اسلام آباد(این این آئی) آئیسکو چیف شاہد اقبال چودھری نے کہا ہے کہ 300 یا کم یونٹ استعمال کرنے والے سنگل فیز گھریلو صارفین بل 3 اقساط میں ادا کر سکتے ہیں۔ ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ اگر کوئی صارف بجلی کا پورا بل ادا کرنا چاہے تو یہ سہولت بھی میسر ہے،اقساط کی
صورت میں لگنے والے مارک اپ اور سرچارج کو بھی ختم کر دیا گیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ تمام آئیسکو دفاتر بنکوں اور پوسٹ آفسزز کو ہدایات جاری کر دی گئیں ،صارفین مزید معلومات کے حصول کے لئے آئیسکو کے نمبرز 9252933.36 پر کال کریں۔