کراچی(این این آئی) ترجمان پیپلز پارٹی سینیٹر مولا بخش چانڈیونے کہا ہے کہ فرانزک رپورٹ کی آڑ میں عمران خان کے پیاروں کو بچایا لیا جائیگا۔سنیٹرمولابخش چانڈیو نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ چینی اور آٹے کے اسکینڈل میں ملوث بے نقاب ہو چکے اب کس بات کا انتظار ہے۔ترجمان پیپلز پارٹی نے کہا کہ
عمران خان صاحب اب تک ملوث افراد جیل میں ہونے چاہئے تھے۔انہوں نے کہا کہ فرانزک رپورٹس کی آڑ میں اپنے جانشین اور نائب کو بچانے کی کوشش ہے۔مولا بخش چانڈیو نے سوال کیا کہ کیا آصف زرداری اور نواز شریف کی گرفتاری کے وقت فرانزک رپورٹ کا انتظار کیا گیا تھا؟۔