کراچی میں ڈاکٹرز میاں بیوی کرونا وائرس کا شکار ہو گئے، بغیر سیفٹی کے کام کرنے والے ڈاکٹروں میں پریشانی کی لہردوڑ گئی

4  اپریل‬‮  2020

کراچی (این این آئی) شہرقائد میں ڈاکٹرز میاں بیوی کروناوائرس کا شکار ہوگئے۔ سینئر ڈائریکٹر میڈیکل اینڈ ہیلتھ سروسز کے ایم سی ڈاکٹر سلمی کوثر نے تصدیق کردی۔  عباسی شہید اور سول اسپتال کے ڈاکٹرز میاں بیوی میں کروناوائرس منتقل ہوگیا ہے۔ خاتون ڈاکٹر کو کرونا کا سن کر بغیر سیفٹی کے کام کرنے والے دیگر ڈاکٹرز بھی پریشان ہوگئے۔عباسی شہید اسپتال انتظامیہ نے ڈاکٹر کو نجی اسپتال میں داخل ہونے کی اجازت دے دی، سینئر ڈائریکٹر میڈیکل اینڈ ہیلتھ سروسز کے ایم سی ڈاکٹرسلمی کوثر نے کرونا کی

تصدیق کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ خاتون ڈاکٹر کے ساتھ کام کرنے والے عملے کے اہلکار بھی اپنے کروناٹیسٹ کروائیں۔ڈاکٹر سلمی کوثر نے خاتون ڈاکٹر کے ساتھ کام کرنے والے عملے کو 14روز گھر میں رہنے کی ہدایت کردی۔ ان کا کہنا ہے کہ خاتون ڈاکٹر کے شوہر بھی سول اسپتال میں ڈاکٹر ہیں، ان کو بھی کرونا ہے۔ ڈاکٹرسلمی کوثر نے بتایا کہ خاتون ڈاکٹر کے شوہر کی ڈیوٹی ایئرپورٹ پر تھی، خدشہ ہے ان سے مرض منتقل ہوا۔ کے ایم سی کے تمام اسپتالوں کے عملے کو حفاظتی سامان فراہم کررہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…