حکومت عطیات و خیرات کی طرف دیکھنے کی بجائے ضروری طبی سامان قومی خزانے سے خریدے،سابق وزیر داخلہ نے نگران کمیٹی ،ہیلتھ ایمرجنسی و لاک ڈاؤن کا مطالبہ کردیا

31  مارچ‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین سینیٹ کمیٹی داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے حکومت سے نگران کمیٹی ،ہیلتھ ایمرجنسی و لاک ڈاؤن کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ کورونا وائرس کی مریضوں کی تعداد اگلے چند ہفتوں میں کئی گنا بڑھ سکتی ہے۔ ایک بیان میں سینیٹر رحمن ملک نے کہاکہ کورونا کی روک تھام کیلئے حکومت فوری طور پر ملک میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کرے۔ انہوںنے کہاکہ صورتحال سے

نمٹنے کیلئے 14 مختلف پروفیشنلز پر مشتمل نگران کمیٹی تشکیل دی جائے۔ انہوںنے کہاکہ پارلیمنٹ بند ہے تو نگران کمیٹی کو آرڈیننس کے ذریعے تحفظ دیا جائے۔ انہوںنے کہاکہ حکومت کورونا کی روک تھام کیلئے سنجیدہ اقدامات اٹھائے، حکومت کورونا ٹیسٹ کی صلاحیت کم از کم یومیہ دس ہزار تک بڑھائے،حکومت یا تو کورونا ٹیسٹ مفت کرائے یا بہت واجبی چارجز لیں۔ انہوںنے کہاکہ حکومت فوری طور پر ایک ملین ٹیسٹنگ کٹس، 5000 حفاظتی طبی کٹس اور 500 وینٹیلیٹر درآمد کریں۔ انہوںنے کہاکہ حکومت عطیات و خیرات کی طرف دیکھنے کی بجائے ضروری طبی سامان قومی خزانے سے خریدے۔ انہوںنے کہاکہ عوام کے علاج بھیک مانگنے سے نہیں ہوتے، قومی خزانے پر عوام کا حق ہے، وزیر اعظم کے تقریر سے لگا کہ پی ٹی آئی ٹائیگر فورس بننے کے بعد ہی لاک ڈاؤن کا اعلان کیا جائگا، فورس بنانے میں کم سے کم تین ماہ لگ سکتے ہیں تو دعا ہے خود یہ کورونا وائرس ختم ہو۔ سینیٹر رحمان ملک نے کہاکہ لاک ڈاؤن و کرفیو لگانے میں ہم جتنا دیر کرینگے نقصان اتنا ہی زیادہ ہوگا۔

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…