ہفتہ‬‮ ، 22 فروری‬‮ 2025 

قرنطینہ سینٹر میں موجود افراد نے فرمائش کے ڈھیر لگا دیے، نہ صرف شراب بلکہ چرس تک مانگ لی، خدمت کرنے والے افراد انتظامیہ کے سامنے حیرت انگیز انکشافات

datetime 27  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایک قرنطینہ سینٹر میں لوگوں کی خدمات کرنے والے افراد نے حیرت انگیز باتوں کا انکشاف کیا۔ ان کی گفتگو کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ لوگ کرونا وائرس سے مر رہے ہیں اور خوفزدہ تو دوسری جانب ہمارے ہاں قرنطینہ سینٹر میں کن کن چیزوں کا تقاضا کر رہے ہیں۔ قرنطینہ سینٹر میں لوگوں کی خدمت کرنے والے شخص نے کہا کہ ایک چچا اور اس کے ساتھ اور بھی کافی لوگ ہیں جو شرارتیں کرتے ہیں اور مختلف چیزوں کا تقاضا کرتے ہیں، کبھی کہتے ہیں کہ یہ چیز دو اور کبھی کہتے ہی فلاں چیز دو۔

کبھی کہتے ہیں کہ ہمیں شراب لا کر دو، یہاں ڈرائیور زیادہ ہیں وہ کہتے ہیں کہ ہمیں چرس لا کر دو۔ خدمت گزاروں نے کہاکہ وہ آگے سے ہاتھا پائی کرتے ہیں، انتظامیہ نے کہا کہ ہم سگریٹ تودے دیں گے لیکن چرس نہیں دے سکتے۔ انہوں نے بتایا کہ کل ان لوگوں تمام کمروں کے لاکر توڑ دیے، جس میں سالن پڑا تھا اس کا بھی تالہ توڑ دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ڈرائیور ہے جس نے سارے لڑکے اکٹھے کئے جن کو سگریٹ چاہیے تھا ان کو ساتھ لے کر ہمارے کمرے میں آیا اور باقی جتنے کمروں کو تالے لگے ہوئے تھے وہ سارے توڑ دیے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بخارا کا آدھا چاند


رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…