لاک ڈائون سے مختلف بازاروں میں خود ساختہ مہنگائی کو پر لگ گئے، اشیاء خور و نوش کی قیمتیں غریب عوام کی پہنچ سے باہر ہو گئیں

26  مارچ‬‮  2020

مہمند(آن لائن ) ضلع مہمند ،لاک ڈاون سے مختلف بازاروں میں خود ساختہ مہنگائی کو پر لگ گئے،۔اشیاء خوردونوش کی قیمتیںغریب عوام کی پہنچ سے باہر۔ مقامی انتظامیہ بڑھتے ہوئی خودساختہ مہنگائی کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوگئی ہے۔اورگراں فروش دکانداراپنی من مانی ریٹس پر اشیاء خوردونوش فروخت کرتے ہیں۔انتظامیہ ہر تحصیل اور ہر علاقے تک فوڈ سپلائی ممکن بنائیں۔قبائیلی عوام بھی اس ایمرجنسی کی حالات میں حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔

حکومت علاقے میں تھری جی فور جی انٹر نیٹ سروس ایمرجنسی بنیادوں پربحال کریں۔انٹرنیٹ سروس کی بندش کی وجہ سے علاقے کے زیادہ تر عوام کرونا وائرس کی تباہی اور اگاہی مہم سے لا علم ہیں۔ نوجوان نسل دفعہ 144 نافذ ہونے کے باوجود بازاروں میںگھومنے پھرتے نظر آتے ہیں۔انٹر نیٹ بحالی سے ہم ہم اپنی نوجوان نسل کو کرونا وائرس جیسے وبائی مرض سے بچا سکتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار ایم پی اے پی کے 103لوئر مہمند اور عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما نثار مومندنے مہمند پریس کلب میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی لاک ڈاون سے سے ضلع مہمند میں خودساختہ مہنگائی کی طوفان اگئی ہے۔ اورناجائز منافع خور دکانداروں نے غریب عوام کا جینا محال کردیا ہے۔ایک طرف گراں فروش دکاندار اپنی مان مانی نرخوں پر اشیاء خورونوش فروخت کرتے ہیں۔دوسری طرف مقامی انتظامیہ روزمرہ اشیاء کی قیمیتیں کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام نظر آتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ضلع مہمند کے ہر تحصیل اور ہر گاوں تک اشیاء خوردونوش بہم پہنچاناانتظامیہ کی زمہ داری بنتی ہے۔مقامی انتطامیہ اپنی زمہ داری کا احساس کریں۔اور علاقے میں اشیاء خوردونوش کی قلت نہ ہونے دیں۔انہوں نے کہا کدوسری اضلاع کی طرح ضلع مہمدن میں بھی دفعہ 144نافذ ہے۔مگر اس کے باوجود ہمارے نوجوان ٹراپل سواری کے ساتھ موٹر سائیکلوں پر انظر آتے ہیں۔اور بازاروں میں ہجوم بناکر گھومتے پھرتے ہیں۔انہوں نے وفاقی اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ ضلع مہمند میں ایمرجنسی بنیادوں پر تھری جی اور فور جی سروس بحال کیا جائے۔تاکہ عوام کرونا وائرس کی تباہ کاریوں اور اگاہی مہم سے باخبر رہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…