کرونا وائرس سے متاثرہ ممالک میں ٹیلی کام کمپنیز کا اپنے صارفین کیلئے مفت انٹرنیٹ پیکجز کا اعلان، پاکستانی صارفین نے بھی ٹیلی کام کمپنیوں سے ریلیف دینے کا مطالبہ کر دیا

  جمعرات‬‮ 26 مارچ‬‮ 2020  |  18:56

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) کرونا وائرس کی وجہ سے بین الاقوامی ٹیلی کام کمپنیوں کی جانب سے وائرس سے متاثرہ ممالک کے کم آمدن والے افراد کو مفت انٹرنیٹ کی فراہمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کمپنیوں نے فیصلہ کیا ہے کہ ان ممالک کی غریب عوام کو مفت انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کریں گے تاکہ وہ آسانی سے گھر میں کام کر سکیںاور انٹرنیٹ کے ذریعے وہ اپنے عزیزوں اور پیاروں سے رابطے میں رہیں۔ اس پر پاکستانیوں نے بھی اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے، واضح رہے کہ بین الاقوامی کمپنیوں کے اس فیصلے کے باوجود پاکستانی کمپنیوں

نے ابھی تک اپنے صارفین کے لئے ایسی کسی سہولت کی فراہمی کا اعلان نہیں کیا ہے، جس پر صارفین نے سوشل میڈیا پر ٹیلی کام کے خلاف مہم شروع کر دی ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ حکومت اور ٹیلی کام کمپنیاں مل کر پاکستانیوں کو سہولیات دیں۔ پاکستانی صارفین کی جانب سے یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ اگر انہوں نے انٹرنیٹ کی فری سہولت کا آغاز نہ کیاتو وہ کل سے ایک نئی مہم کا آغاز کر دیں گے۔ کچھ لوگوں نے تو یہ بھی شکایت کی ہے کہ اس مشکل صورتحال میں ٹیلی کام کمپنیوں نے اپنے ریٹ بڑھا دیے ہیں تاکہ ان کا کاروبار مزید بڑھ سکے۔ کرونا وائرس کی وجہ سے پاکستان میں بھی ایک بڑی تعداد گھروں میں بیٹھ کر کام کر رہی ہے۔

موضوعات:

زیرو پوائنٹ

“Be Kind To Yourself”

سکواڈرن لیڈر محمد اقبال ائیرفورس کے ریٹائر افسر ہیں‘ جسمانی عمر 73 برس ہے لیکن جذباتی 30 سال سے اوپر نہیں گئی‘ بچے بڑے ہیں اور مطمئن زندگی گزار رہے ہیں‘ اہلیہ کا انتقال ہو چکا ہے‘ یہ انہیں بہت مس کرتے ہیں‘ تین چار سو لطیفے یاد ہیں‘ جہاں کھڑے ہوتے ہیں وہاں چند منٹوں میں قہقہے ....مزید پڑھئے‎