اسلام آباد (این این آئی)ڈاکٹر شہباز گل نے کورونا کے حوالے سے کلوروکوئن کے استعمال کو غیر ضروری قرار دیدیا۔ اپنے بیان میں ڈاکٹر شہباز گل نے کہاکہ میڈیکل اسٹورز اور فارمیسیز پر بھی ڈاکٹری نسخے کے بغیر کلوروفین کی فروخت بند کردی گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت نے کلوروکوئن دوا کے استعمال سے متعلق آج ایڈوائزری جاری کرنے فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ
کلوروکوئن دواء کے کورونا کے خلاف مدافعت پیدا کرنے کے سائنسی شواہد نہیں ملے۔ انہوں نے کاہکہ کلوروکوئن دوا خرید کر خود کھانے کا عمل انتہائی مضر صحت ہوسکتا ہے، کلوروکوئن کے کثرت استعمال سے جگر، دل اور گردوں کا مرض لاحق ہونے کے خدشات ہیں، وزارت صحت کی ہدایت کے بغیر شہری کلوروکوئن کا استعمال نہ کریں۔ڈاکٹر شہباز گل نے کہاکہ اگر کسی کو کورونا کا مرض لاحق نہیں،پھر بھی کلوروکوئن سے اجتناب برتیں۔انہوں نے کہاکہ اگر یہ کورونا سے بچاو کے لئے دوا کارآمد ہوئی تو ڈاکٹر ہی آپ کو تجویز کریں گے۔