اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مہلک وباء کرونا وائرس کی وجہ سے بیروزگار ہونیوالے طبقے کیلئے گورنر پنجاب چودھری سرور نے ماہانہ مفت راشن دینے کا اعلان کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب نے کہا ہے کہ ملک میں پھیلتی ہوئی مہلک وباء کی وجہ سے کئی افراد بےروزگار ہوئے ہیں ۔ مختلف شعبوں سے تعلق سے بیروزگار
افراد کی لسٹ تیار ہو گئی ہے انہیں راشن پیکج میں 20 کلو آ ٹا،1 کلو چاول، 20 لٹر دودھ،10 کلو چینی بھی ملے گی،5 کلو دالیں، چائے کے 5 ڈبے،2 درجن صابن بھی راشن پیکج میں ملیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ جب تک ملکی حالات بہتر نہیں ہوتے یہ سروس انہیں حکومت کی جانب سے دی جائیں گی اور اس کام کو فلاحی تنظیموں کیساتھ ملکر کریں گے۔