اسلام آباد (این این آئی)معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ ملک میں چند نجی لیب پرٹیسٹ کیے جارہے ہیں پروہ ناقص ہیں، ملک بھرمیں صرف آٹھ لیباٹریاں مفت کورونا وائرس کی تشخیص کے ٹیسٹ کر رہی ہیں۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں 8 لیباٹریوں کو سرکاری سطح پر مفت کورونا کٹس فراہم کی گئی ہیں اور وہاں ٹیسٹ کی کوئی فیس نہیں لی جارہی۔انہوں نے کہاکہ کورونا ٹیسٹ کی صلاحیت صرف حکومت کی تشکیل شدہ
لیباٹری مخصوص صلاحیت کے سبب کرسکتی ہیں۔ظفر مرزا نے کہا کہ پاکستان ان چند ممالک میں سے ہے کہ جو کورونا کی ٹیسٹنگ کٹ خود تیار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں چند نجی لیب پرٹیسٹ کیے جارہے ہیں پروہ ناقص ہیں، نجی لیباٹریاں شہریوں کو کورونا کا ٹیسٹ مثبت آنے کا کہہ کر گمراہ کر رہی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ملک بھر میں 35ہسپتالوں کو کرونا کے متاثرہ مریض رکھنے کے لیے مختص کیا گیا ۔