بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کورونا وائرس سے پاکستان کی ہوٹل اور ٹریولنگ انڈسٹری بری طرح متاثر ،کروڑوں روپے کا نقصان

datetime 14  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)کورونا وائرس نے دنیا کے اہم سیاحتی مقامات کو ویران کردیا اور فضائی کمپنیاں اپنے آپریشنز محدود کررہی ہیں، اہم تجارتی نمائشیں اور کانفرنس منسوخ کردی گئی ہیں، کاروباراور سیاحت کیلئے سفری آمدورفت نہ ہونے کے برابر ہے جس سے ہوٹل انڈسٹری متاثر ہورہی ہے جب کہ کورونا وائرس سے پاکستان کی ہوٹل اور ٹریولنگ انڈسٹری متاثر ہونے لگی۔

پاکستان میں بھی ہوٹلوں کا کاروبار بری طرح متاثر ہورہا ہے، شہریوں نے کورونا کے خوف کی وجہ سے آمدورفت محدود کردی ہے جس کی وجہ سے بڑے شہروں میں ہوٹلوں میں کمروں کی بکنگ میں نمایاں کمی دیکھی جارہی ہے۔پاکستان ہوٹلز ایسوسی ایشن کے چیئرمین زبیر باویجہ کے مطابق پاکستان کی ہوٹل انڈسٹری پر کورونا کے اثرات فروری سے پڑنا شروع ہوئے جو مارچ کے پہلے ہفتے تک شدت اختیار کرگئے۔غیرملکی مندوبین کی عدم شرکت کی وجہ سے پاکستان میں ہونے والے متعدد ایونٹس منسوخ کردیئے گئے، پاکستان میں کاروبار کرنے والی بڑی کمپنیوں نے بھی ہوٹلوں میں ہونیوالے اپنے ایونٹ منسوخ کردیے جس کی وجہ سے صرف فروری کے مہینے میں ہوٹل انڈسٹری کو 10کروڑ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔زبیر باویجہ نے بتایا کہ پاکستان ہوٹل ایسوسی ایشن کے 200اراکین کے کاروبار میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے، جنوری 2020تک ہوٹلوں میں کمروں کی بکنگ کی شرح 95فیصد تھی جو مارچ کے پہلے ہفتہ تک 40فیصد کی سطح پر آگئی ہے۔پاکستان ہوٹلز ایسوسی ایشن کے اراکین نے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے ہوٹلوں میں صفائی ستھرائی کے انتظامات مزید بہتر کردیے ہیں اور ملازمین کو کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے حفاظتی اقدامات کی تربیت دی جارہی ہے۔

پاکستان میں کام کرنیو الی زیادہ تر ٹریول ایجنسیاں اس وقت سعودی عرب کی جانب سے دی جانے والی 72گھنٹے کی مہلت میں زائرین عمرہ کی واپسی اور اقامہ ہولڈز کو سعودی عرب پہنچانے کی تگ و دو میں مصروف ہیں۔کراچی چیمبر آف کامرس کی ٹریول اینڈ ٹور ازم کمیٹی کے چیئرمین فیصل نعیم کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں افراتفری کی صورتحال ہے جس سے پاکستان کی ٹریول انڈسٹری بھی متاثر ہورہی ہے۔

پاکستان سے کاروبار یا سیاحت کے لیے بیرون ملک جانے والے مسافروں کی تعداد انتہائی محدود ہے، زیادہ تر پاکستانی جو یورپ میں لاک ڈاون یا امریکا کی سفری ہدایات کی وجہ سے دنیا کے مختلف ممالک سے واپس پاکستان آنا چاہ رہے ہیں۔فیصل نعیم کے مطابق پاکستان سے عازمین حج کی درخواستوں میں نمایاں کمی کا سبب کرونا کا خوف نہیں، بلکہ موجودہ حکومت کی جانب سے حج اخراجات میں اضافہ کے سبب عام طبقہ کی عمر بھر کی جمع پونجی بھی ناکافی ہوگئی ہے جس کی وجہ سے حج درخواستوں میں اس سال 31فیصد تک کمی دیکھی جا رہی ہے۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…