منگل‬‮ ، 29 اپریل‬‮ 2025 

غریب کا مرنا بھی مشکل ، قبر کی کھدائی کی قیمت بڑھا کر 12ہزار کردی گئی

datetime 7  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد(آن لائن )قبرستان انتظامیہ نے شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کردیا ،قبر کی کھدائی سات ہزار سے بڑھا کر 12ہزار کردی غریب کیلئے مرنا بھی مشکل ہوگیا اور قبرستان کی انتظامیہ قبروں کی کمائی بھی ہڑپ کرنے لگی ۔

اہل علاقہ نے قبروں کی کمائی کھانے والے گروہ کے خلاف کارروائی کامطالبہ کیا ہے ،شہریوں کی درخواست پر کمشنر نے رپورٹ طلب کرلی، آن لائن کے مطابق کمال آباد قبرستان کی نام نہاد ویلفیئر سوسائٹی کے نام پر ایک تنظیم بنا رکھی ہے اور انہوں نے قبروں کی کھدائی کیلئے اپنے ہی مزدور رکھے ہوئے ہیں جوکہ قبر کی کھدائی سات ہزار سے لیکر بارہ ہزار وصول کررہے ہیں جبکہ قبر کو پکی کرنے کی مد میں 10سے 15ہزار روپے وصول کئے جاتے ہیں اور میت کے لواحقین کو صرف دو سو روپے کی پرچی دی جاتی ہے ، قبر ستان کی انتظامیہ جمع ہونیوالے لاکھوں روپے ہڑپ کررہی ہے اور اسکا کوئی حساب کتاب نہیں ہے جبکہ قبرستان میں نہ وضو کیلئے انتظام ہے اور نہ واش روم ہے قبرستان کی چار دیواری کی اینٹیں اور دیگر سامان جس کا تخمینہ لاگت تقریبا22لاکھ روپے سب انجینئر کارپوریشن نے لگایا تھا اس میں بھی قبرستان کی انتظامیہ اور ٹھیکیدارنے بڑے پیمانے پر کرپشن کی ہے اس سلسلہ میں شہری محمد ارشد ولد محمد ابراہیم نے 50سے زائد اہل علاقہ کے بیان حلفی کیساتھ کمشنر فیصل آباد کو ایک درخواست گزاری ہے جس کیساتھ کرپشن کے تمام ثبوت بھی لف کئے ہیں کمشنر نے فوری طور پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی کو انکوائری آفیسر مقرر کرتے ہوئے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…