کوئٹہ(آن لائن) قومی احتساب بیورو بلوچستان نے جعلی مائننگ کے ذریعے قومی خزانے کو مبینہ طور پر کروڑوں روپے کا نا قابلِ تلافی نقصان پہنچانے کے الزام میں محکمہ معدنیات بلوچستان کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد زمان، ڈپٹی ڈائریکٹر اعزاز خان، امتیاز حسین جمالی ، ایف بی آر کے ملازم زین جبران، کول کمپنی کے مالک عاصم اکبر خان بشیر محمد اور گل نواز کے خلاف تحقیقات مکمل کر کے ریفرنس احتساب عدالت میں جمع کرا دیا ہے عدالت نے برضمانت ملزمان کو نوٹسز جاری کر دیئے ہیں نیب بلوچستا ن نے ایک رپورٹ کی
بنیاد پر مسلم کول کمپنی کے خلاف تحقیقات شروع کیں توسرکاری اعداد و شمار کے تفصیلی جائزے کے بعد انکشاف ہو اکہ مسلم کول کمپنی کے مالک عاصم اکبر خان نے ملی بھگت سے محکمہ معدنیات سے لیز حاصل کئے بغیر غیر قانونی طور پربلوچستان کے مختلف علاقوں سے 2017-2018 کے دوران کروڑوں روپے کا کوئلہ نکال کر فروخت کیا مزید براں محکمہ معدنیات کرپشن کیس کے اہم کردار ایف بی آر کے ملازم زین جبران نے مسلم کول کمپنی سمیت مختلف کوئلہ کمپنیوں سے غیر قانونی معاہدے کئے۔