اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

دعا منگی اور بسمہ کے اغوا میں ملوث گینگ کا پتہ چل گیا،کہاں رکھا گیا اور کون سی سیاسی جماعت کے کارندے ملوث ہیں، دھماکہ خیز انکشافات

datetime 4  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) تحقیقاتی اداروں نے دعا منگی اور بسمہ کے اغوا کے واقعات میں ملوث گینگ کاسراغ لگالیا،دونوں مغویوں کوکلفٹن کی ایک ہی عمارت میں رکھاگیا۔ اغوا کاروں کے مزید 3ٹھکانے بھی تلاش کرلیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق دعا منگی اور بسمہ اغوا کیس میں تحقیقاتی اداروں نے اہم کامیابیاں حاصل کرتے ہو ئے واقعات میں ملوث گینگ کاسراغ لگانے کیساتھ ان کے3ٹھکانے بھی تلاش کرلیے، دعا اور بسمہ کواغواکے بعدکلفٹن بلاک 2 کی ایک عمارت میں رکھا گیا،باخبر ذرائع کے مطابق تحقیقاتی ٹیم کو ملنے والے شواہد کے مطابق دونوں واقعات میں سابق پولیس اہلکار اور سندھی قوم پرست جماعت کے کارندے شامل ہیں،ذرائع کے مطابق اغوا برائے تاوان کی وارداتیں کرنے والا یہ گینگ 3 ٹیموں پرمشتمل ہے، ایک ٹیم گاڑی چھینتی، دوسری اغواکی واردات جبکہ گینگ کی تیسری ٹیم واردات کے بعد مغوی کے رشتے داروں سے تاوان کی رقم وصول کرتی۔ذرائع کے مطابق کلفٹن بلاک 2 کی رہائشی عمارت سے متعدد شواہد جمع کرلیے، جس فلیٹ میں دعا اوربسمہ کورکھا گیا اس کی تزئین و آرائش جاری تھی، تزئین و آرائش اغواکے شواہدمٹانے کیلئے کی جارہی تھی۔ذرائع کے مطابق گینگ کے کارندوں کوگرفتار کرنے کیلئے سندھ بھر میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…