منگل‬‮ ، 11 اگست‬‮ 2026 

نواز شریف ملک کے وسیع تر مفاد کیلئے خاموش اگر بول پڑے تو بہت راز فاش ہو جائیں گے، ن لیگ نے مخالفین کو خبر دار کردیا

datetime 3  مارچ‬‮  2020 |

مانانوالہ( آن لائن) سابق وفاقی وزیر و مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف بزدل نہیں بہادر انسان ہیں جو بیگم کلثوم نواز کو بستر مرگ پر چھوڑ کراپنی بیٹی مریم نواز  کو ساتھ لے کر پاکستان آئے تھے اب صحت ٹھیک ہوتے ہی پاکستان واپس آ جائیں گے وہ ملک کے وسیع تر مفاد کے لیئے ابھی خاموش ہیں اگر بول پڑے تو بہت راز فاش ہو جائیں گے

سیاسی مخالفین کو منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی  پی ٹی آئی حکومت ان کی  بیماری پر سیاست کر رہی ہے بیگم کلثوم نواز کی بیماری پر بھیہرزہ سرائی کرنے والے  پھر معافیاں بھی مانگتے رہے ہیں 25 لاکھ افراد کو نوکریوں سے فارغ کرکے موجودہ حکومت نے بیروز گار کیا ہے خارجہ پالیسی بالکل ناکام نظر آرہی ہے جس کی وجہ سے تحریک آزادی کشمیر کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے وزیراعظم عمران نیازی یوٹرن کا بادشاہ  اب تک 125 یوٹرن لے چکا ہے نیب کے اوچھے ہتھکنڈوں سے ہم گھبرانے والے نہیں ہیں مگر خدشہ یہ ہے کہ کوئی اور تو الزام ثابت نہیں کرسکتے ہو سکتا دلی میں فسادات کا الزام ہی عائد کر دیا جائے ‎ان خیالات کا اظہار انہو ں نے  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا  برجیس طاہر   نے کہا کہ حج جیسا اہم فریضہ جو 2 لاکھ روپے میں ادا ہوتا تھا موجودہ حکومت نے وہ بھی پانچ لاکھ روپے میں کرکے عوام کی پہنچ سے باہر کر دیا ہے اور اس سے بڑھ کر کیا ستم ظریفی کی جاسکتی ہے سلیکٹٹڈ وزیراعظم عمران نیازی کے ارد گرد اے ٹی ایمز مشینیں موجود ہیں جو مختلف طریقوں سے اربوں روپے کمیشن کما کر عوام کا خون مچوڑنے میں مصروف عمل ہیں مگر ان کی عیاشیوں پر کوئی پوچھنے والا نہیں ہے حکومت کی ناکام خارجہ پالیسی کی وجہ سے سلامتی کونسل میں کشمیر میں لگے کرفیو کے حوالے سے ریزولیشن بھی پاس نہیں ہو سکی کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے

مگر موجودہ حکومت کی وجہ سے شہہ رگ کٹتی نظر آرہی ہے جو عوام میں انقلاب کی صورت اختیار کر جائے گی پاکستان مسلم لیگ ن کسی بھی غیر آئینی اقدام کے ذریعے حکومت کے خاتمے کا حصہ نہیں بنے گی بلکہ مڑٹرم انتخابات کی حامی اور ووٹ کی طاقت سے تبدیلی چاہتی ہے نیب نے جتنے بھی ن لیگ قیادت کے خلاف ریفرنسز بنائے ان میں ایک بھی ثابت نہیں کرسکے پی ٹی آئی حکومت ایک بھی

منصوبہ نہیں شروع کرسکی ہمارے منصوبوں پر تختیاں لگا کر قوم کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں عوام نئے پاکستان میں آپنے بچوں کو قربان کرنے کی بجائے پرانے پاکستان 2018 اور 31 مئی والی  قیمتیں واپس مانگ رہے ہیں قوم نااہل حکومت کا خود محاسبہ کرے گی جو وقت ہوا چاہتا ہے ۔‎



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)


ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…