پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

شہبازشریف کی10سالہ حکمرانی،کرپشن و اداروں کی تباہی کی طویل فہرست سامنے آگئی، تہلکہ خیز انکشافات

datetime 1  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے پنجاب میں دس سالہ دور حکمرانی میں کرپشن، اقرباپروری اور صوبائی اداروں کو تباہ کرنے کی ایک طویل فہرست سامنے آئی ہے جس میں صوبہ کو قرضہ کے بوجھ تلے دبا نا،زرعی پیداوار میں ریکارڈ کمی ، تعلیم و زراعت کو نظر انداز کرنے ، فیصل آباد ٹیکسٹائل انڈسٹریل شعبے کی تباہی ،صاف پانی اسکیم میں کرپشن اور پیسے کے ضیاع کا باعث بننے والے منصوبہ جات پر بھاری رقم خرچ کر نے جیسے اقدامات سرفہرست ہیں ۔

ایک رپورٹ کے مطابق سابق وزیر اعلی شہباز شریف نے سال2018ء میں پنجاب حکومت کو 170ارب روپے کا سرپلس ورثے میں دیا اور جب 2018ء میں انہوں نے اقتدار چھوڑا تو پنجاب 740ارب روپے کے قرضہ میں ڈوب چکا تھا۔ پنجاب کی تاریخ میں پہلے مرتبہ پرائمری سکولوں میں داخلے 2فیصد تک کم ہوئے اس کا مطلب کہ 7.2لاکھ بچے سکولوں سے باہر ہو چکے ہیں۔ پنجاب میں زرعی پیداوار6.9فیصد سے 2فیصد گرگئی جوکہ سوائے بلوچستان کے پاکستان میں کم ترین سطح ہے۔10سال کے عرصے میں کوئی سرکاری ہسپتال تعمیر نہیں ہوا اگرچہ کے نئے ہسپالوں کے لئے 10ارب روپے مختص کیے گئے تھے۔فیصل آباد ٹیکسٹائل انڈسٹریل شعبے کو سال2015میں بڑے شٹ ڈاؤن کرنا پڑا جس سے 20لاکھ سے زائد مہارت یافتہ افراد کو اپنی نوکریوں سے ہاتھ دوھونا پڑا۔ اسکے علاوہ پہلے دن سے سستی روٹی، مفت لیپ ٹاپس، لاہور پنڈی، ملتان میٹروس، اورنج ٹرین، آشیانا ہاؤسنگ جیسے پیسے کے ضیاع کا باعث بننے والے منصوبہ جات شروع کیے گئے جس پر ایک ہزار ارب سے زائد رقم خرچ کیے گئے جب کہ صرف چند ہزار لوگوں کو اس کا فائدہ پہنچا 10سالوں میں اس رقم سے 2درمیانے سائز کے ڈیم تعمیر کیے جا سکتے تھے تاکہ پنجاب کا قیمتی پانی ذخیرہ کیا جاتا اور صوبے کی 12کروڑآبادی کہ نصف سے زائد کو بجلی مہیا کی جا سکتے تھی۔ اسی طرح صاف پانی اسکیم پر 7ارب روپے خرچ کیے گئے جبکہ اس منصوبے کے تحت ایک لیٹر صاف پانی بھی فراہم نہیں کیا گیا،

یاد رہے کہ ان کے داماد اس منصوبے میں کرپشن الزامات پر 2سالوں سے عدالتوں سے لندن میں فرار ہے۔ علاوہ ازیں پنجاب کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکنے والے شعبہ زراعت کے فروغ کیلئے 2002تا2008تک 600کلو میٹر سے زائد پانی کی نہریں بنائے گئے جبکہ 2008تا2018ء کے دوران ایک کلو میٹر پانی کی نہر بھی تعمیر نہیں ہوئی۔ شہباز شریف 10سالا دورحکومت میں پنجاب کے کسانوں کو ان کی پیداواری اشیاء کے بدلے صرف اوسطاً65فیصد ادائیگیاں کی گئیں ان پر متعدد میگا منصوبوں میں کرپشن کا الزام ہے ان دنوں وہ عدالتوں سے لندن میں فرار ہیں۔ شہباز شریف کی کرپشن، اقرباپروری اور پنجاب کے اداروں کو تباہ کرنے کی ایک طویل فہرست ہے جو لوگ انہیں اچھا منتظم قرار دیتے ہیں یا ان کی حمایت کرتے ہیں کیونکہ انہوں نے لاہور میں چند انڈرپاسز اور فلائی اوورسز بنائے ہیں ان لوگوں کو اپنے سوچ پر سنجیدگی سے دوبارہ غور فکر کرنے کے ضرورت ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…