ہفتہ‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2025 

2 اہم لیگی رہنماکھلاڑی بن گئے، تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا

datetime 28  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما ارسلان شاہ اور ناصر لودھی نے ساتھیوں سمیت پاکستان تحر یک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ تحر یک انصاف سنٹر ل پنجاب کے صدر اعجاز احمد چوہدری سے تحر یک انصاف کے صوبائی سیکرٹر یٹ میں ملاقات کے

دوران (ن) لیگ لاہور کے حلقہ این اے133سے ارسلان شاہ ’ناصر لودھی میاں جماعت علی نے اپنے دیگرساتھیوں کے ہمراہ تحر یک انصاف میں شمولیت کا اعلا ن کر دیا جبکہ اس موقعہ پر پاکستان تحر یک انصاف کے رکن ندیم شاکر اور اسلم کامی اور دیگر بھی موجود تھے (ن) لیگیوں کی تحر یک انصاف میں شمولیت کے موقعہ پر گفتگو کے دوران اعجاز احمد چوہدری نے کہا کہ شر یف خاندان کی کر پشن اور انکی عوام دشمن کر توت دیکھنے کے بعد (ن) لیگ کے عوام کے خیر خواہ لوگ تحر یک انصاف میں شمولیت کر رہے ہیں کوئی اب اس بات میں کوئی شک نہیں کہ وزیر اعظم عمران خان ہی وہ واحد لیڈر ہیں جو کر پشن‘مہنگائی اور بے رزگاری جیسے مسائل سے نجات دلا کر حقیقی معنوں میں پاکستان کو قائد اور اقبال کا پاکستان بنا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اقتدار کے لیے کارکنوں کا استعمال کر نیوالی (ن) لیگ کی قیادت اب مال بچانے کیلئے بھگوڑی بنی ہوئی ہے مگر ہمارا قوم سے وعدہ ہے کر پشن کر نیوالے آخری شخص کی گر فتاری اور اسکو انصاف کے کٹہرے میں لانے تک احتساب کا عمل جا ری رہیگا اور تحر یک انصاف ہی ملک کو بحرانوں سے نجات دلائیں گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…