جمعرات‬‮ ، 28 اگست‬‮ 2025 

مسلمان کبھی حق بات کہنے سے نہیں ڈرتا،سوویت یونین کی طرح ہندوستان کے بھی ٹکڑے ٹکڑے ہو نگے،دھماکہ خیز اعلان کر دیا گیا

datetime 27  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)وزیر اعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان نے کہا ہے کہ مسلمان کبھی حق بات کہنے سے نہیں ڈرتا۔آنے والا دور بہت اہم ہے اس کیلئے ہمیں اپنے آپ کو تیار کرنا ہوگا۔سوویت یونین کی طرح ہندوستان کے بھی ٹکڑے ٹکڑے ہو نگے۔پاکستان دنیا کا اہم ترین ملک ہے اسے دنیا کی کوئی طاقت نظر انداز نہیں کر سکتی۔ پاک فضائیہ نے ہمیشہ ملک کا سر فخر سے بلند رکھا۔

ہندوستان نے اگر جارحیت کا سوچا تو کشمیری افواج پاکستان کے بشانہ بشانہ صف اول میں ہونگے۔ کشمیریوں کی وابستگی پاکستان کے ساتھ ہیں۔ ہندوستان پاکستان کے پانی پر قبضہ کرنا چاہتا ہے۔ہندوستان کشمیرکا کلچر، زبان اور ہر چیز ختم کرنا چاہتا ہے۔ہندوستان مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر کے ڈیمو گرافی تبدیل کرنا چاہتا ہے۔ ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف میری ٹائم افئیرز میں مقبوضہ کشمیر میں ’آرٹیکل35اے اور370‘کی منسوخی کے حوالہ سے منعقدہ سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سمینار سے چیف آف نیول سٹاف ظفر محمود عباسی اور مشاہد حسین سید نے بھی خطاب کیا۔ وزیر اعظم نے کہاکہ اصل مسئلہ 35اے کا ہے جس میں کشمیرکی خصوصی حیثیت تھی جو مہاراجہ ہری سنگھ نے ہندوستان کے ساتھ کیا تھا تاکہ باہر سے لوگ آکر یہاں صنعت کاری اور نوکریاں نہ حاصل کر سکیں اور کشمیریوں کا حق نہ لے سکیں۔ انہوں نے کہاکہ ہندوستان مقبوضہ کشمیر خصوصی حیثیت کو ختم کر کے مقبوضہ کشمیر کی آبادی کا تناسب تبدیل کرنا چاہتا ہے۔وہ مسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنا چاہتا ہے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ کشمیریوں کی منزل پاکستان ہے۔ وہ تکمیل پاکستان کیلئے قربانیاں دے رہے ہیں۔ کشمیریوں کی قربانیوں کی وجہ سے ہندوستان مقبوضہ کشمیر کو زیادہ دیرتک قبضہ میں نہیں رکھ سکتا۔ہندوستان میں رہنے والے مسلمان بھی اب جان چکے ہیں کہ قائد اعظم کا موقف درست تھا۔ انہوں نے کہاکہ کشمیری کبھی پاکستان کو دھوکہ نہیں دے سکتا،

پاکستان نے ہمیشہ کشمیریوں کیلئے آواز بلند کی۔ کشمیریوں کی واحد امید پاکستان ہے۔ائیر مارشل اصغر خان اور نور خان کی تربیت یافتہ پاک فضائیہ کو کوئی شکست نہیں دے سکتا۔ گزشتہ سال 27فروری کو پاک فضائیہ نے ہندوستان کا غرور خاک میں ملا یادیا۔ لائن آف کنٹرول پر آباد6لاکھ سے زائد کشمیری افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہندوستانی فوج کا مقابلہ کرینگے۔ وزیر اعظم آزادکشمیر نے کہاکہ کشمیریوں نے قائد اعظم کے ساتھ جو فیصلہ کیا تھا اس پر قائم ہیں اور اس کی تکمیل کیلئے مقبوضہ کشمیر میں قربانیاں دے رہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…