جمعرات‬‮ ، 28 اگست‬‮ 2025 

عمران خان نے صوبہ پنجاب کیلئے بڑا ٹھنڈا وزیر اعلیٰ لگا دیا، احتجاجی مظاہرے اور دھرنے کا اعلان کر دیا گیا

datetime 27  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)عوامی رکشہ یونین پاکستان کے مرکزی چیئرمین مجید غوری نے کہا ہے کہ کچھ ممالک کرونا وائرس کا شکار جبکہ نا اہل حکمرانوں نے پاکستانی عوام کو رونا وائرس میں مبتلا کر دیا ہے،ایل پی جی مافیا نے ایک دن میں 60روپے اضافہ کرکے ضلعی انتظامیہ کی نااہلی ثابت کر دی ہے،چند دن شور شرابا ہو گا اس کے بعد قیمتیں کنڑول کرنے کا اعلان شہ سرخیاں بن جائیگا، لیکن اس عرصہ میں عوام کی جیب پر ڈالے گئے اربوں روپے کے ڈاکے کا حساب کون دے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کلب کے سامنے ایل پی جی مافیا اور جان لیوا مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ذخیرہ اندوزی، گراں فروشی، مصنوعی قلت، ملاوٹ مافیا ایسا نا سور ہے جس نے ضلعی انتظامیہ کو ناکوں چنے چبوا دیئے ہیں۔کبھی ٹماٹر مہنگے کر کے ان کی دوڑیں لگواتے ہیں۔ کبھی لیموں مہنگے ہو جاتے ہیں۔ان پر کنٹرول ہوتا ہے تو، آٹا، چینی، گھی مہنگا کرکے عوامی کی چیخیں نکلواتے ہیں۔ اب رمضان کی بھی آمد آمد ہے ان دنوں پھل سٹور ہونا شروع ہو گئے ہیں جو رمضان میں مہنگے داموں فروخت ہوں گے۔ لیکن انتظامیہ کو کوئی خبر نہیں جب تک عوام سڑکوں پر نکل کر حکمرانوں کے بھلا بر ا نا کہے۔کوئی ایکشن نہیں ہوتا۔ مہنگائی،بے روزگاری کی وجہ سے نوجوانوں کی بڑی تعداد سٹریٹ کرائمز میں ملوث ہو گئی ہے۔جس کی وجہ سے کرائم ریٹ میں کئی گنا اضافہ ہوگیا ہے۔۔ ان کا کہنا تھا 27فروری کو ہم نے پاک فضائیہ کے ہیرووں، پاک فوج اور پاک بحریہ کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے جشن کے طور پر منانا تھا۔ جنہوں نے اپنی بہادری سے ملک کی سرحدوں کو پاکستانی عوام کیلئے محفوظ بنا دیا ہے۔ لیکن ملک کے اندرونی دشمنوں نے گراں فروشی کے ذریعے رونے پر مجبور کر دیاہے۔عمران خان نے صوبہ پنجاب کیلئے بڑا ٹھنڈا وزیر اعلیٰ لگا دیا ہے۔جس کو پتہ ہی نہیں کہ عوام کس پریشانی میں مبتلا ہے۔ اس کے وزیر، مشیر اس کے نام سے جعلی بیان بازی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

جو کام وزیر اعلیٰ کے کرنے کے ہیں وہاں گورنر پنجاب چوہدری سرور فوٹو سیشن کیلئے چلے جاتے ہیں۔میاں شہباز شریف کے دور میں ہر مسلے کے حل کیلئے وزیر اعلیٰ خود پہنچ جاتے تھے۔ اور کسی کو پتہ ہی نہیں تھا کہ گورنر کو ن ہے لیکن اب وزیر اعلیٰ کو وزیر اعلیٰ ہاؤس میں محفوظ کر کے رکھ دیاگیاہے کہ عوام سے ان کی ملاقات نہ ہوجائے۔ عوامی رکشہ یونین کے چیئرمین مجید غوری نے ہفتہ29فروری کومہنگائی کے خلاف بہت بڑا دھرنا دینے کا بھی اعلان کر دیا ہے جس میں دوسری سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کے علاوہ نان بائی، مزدور، رکشہ ڈرائیور اور گھریلو صارفین بھی بڑی تعداد میں ایل پی جی مافیا کے خلاف دھرنے میں شرکت کریں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…