ہفتہ‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2025 

راولپنڈی پی ایس ایل میچز، اسلا م آباد راولپنڈی کے شہریوں کے لئے ٹریفک پلان جاری کر دیا گیا

datetime 27  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (آن لائن) راولپنڈی پولیس نے پی ایس یل میچوں کے دوران فول پروف سکیورٹی ٹریفک پلان جاری کر دیا ہے جس کے تحت ایلیٹ فورس، سپشیل برانچ اور لیڈیز پولیس سمیت راولپنڈی پولیس کے5ہزار افسران و جوان تعینات کئے گئے ہیں پاک فوج کی 1کمپنی اوررینجرز کی5کمپنیوں کے علاوہ آئی جی اور سپیشل پروٹیکشن یونٹ کی ریزر وسکیورٹی معاملات میں پولیس کی معاونت کرے گی

جبکہ شائقین کرکٹ کی سہولت کے لئے پارکنگ کے لئے جگہیں مختص کر دی گئی ہیں جس کے تحت تمام موٹر سائیکل یورالوجی سینٹر کی نئی عمارت میں جبکہ تمام گاڑیاں شکرپڑیاں پریڈ گراؤنڈ میں پارک کی جائیں گی جہاں سے سٹیڈیم تک 80بسوں پر مشتمل”شٹل سروس“ چلائی جائے گی میچ سے 1گھنٹہ قبل سٹیڈیم بند کر دیا جائے گا ٹیموں کی آمدورفت کے دوران میٹرو بس سروس عارضی طور پر معطل رہے گی جبکہ شمس آباد میٹرو سٹیشن مستقل بند رہے گا میچ کے وقت سکستھ روڈ سے فیض آباد تک مری روڈ پر ہر قسم کی آمدورفت معطل رہے گی جبکہ پورے مری روڈ کو کلوز سرکٹ کیمروں سے مانیٹر کیا جائے گاضرورت کے مطابق سکیورٹی پلان کو ریویو کیا جائے گا سٹیڈیم کے اطراف عمارتوں پر ماہر نشانہ باز تعینات کئے گئے ہیں مشکوک افراد اور اشیاء پر کڑی نظر رکھی جائے گی، کرکٹ میچ دیکھنے کیلئے آنے والے شائقین کو مخصوص راستوں سے ہی سٹیڈ یم میں جانے کی اجازت دی جائے گی، شائقین کرکٹ کو واک تھرو گیٹ، میٹل ڈیٹیکٹر سے چیک کرنے کے علاوہ باڈی سرچ کر کے اند ر داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی، کھانے پینے والی اشیا سٹیڈیم میں لے جانے پر پابندی ہے، کرکٹ میچ دیکھنے کیلئے آنے والے شائقین کیلئے پارکنگ کے لئے جگہ مختص کی گئی ہے مختص جگہ کے علاوہ کسی قسم کی پارکنگ کی اجازت نہ دی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…