پیپلز پارٹی نے ٹرمپ کو عذاب قرار دیدیا

25  فروری‬‮  2020

لاہور( این این آئی) پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نےکہا کہ امریکی صدر نے کون سی بات کر دی ہے جس پر ہمارے وزراء گلے پھاڑ پھاڑ کر تعریفیں کررہے ہیں ،ٹرمپ تو خود عذاب ہیں ،امریکہ نے افغانستان سے نکلناہے اس لئے وہ پاکستان کی بات کررہاہے ،کیا اس نے کشمیراوروہینگیا کی بات کی ہے ،اپنی کاکیابی کیلئے امریکی صدر افغانستان سے فوجیں نکالنا چاہتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ

ملک میں امن و امان کی صورتحال سنجیدہ ہے ،خان صاحب کے اتحادی اور ادارے تنگ ہیں اگر یہ کچھ اور دن چل گئے تو ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو اشارہ عوام سے ملا جو ان کے دکھوں کو سمجھتے ہیں ،سیاسی جماعتیں بہتری چاہتی ہیں ،کیسے سیاست بہتر کرنی ہے کوئی اکیلی سیاسی جماعت حکومت کے خلاف بڑی فتح حاصل نہیں کر سکتی ،آئینی و جمہوری راستے اختیار کریں گے اور حکومت کو ہٹائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ نئے انتخابات کے لئے وسطی مدتی انتخابات آئینی و جمہوری مطالبہ ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پیپلزپارٹی کے دور کے دئیے گئے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اور صحت کارڈ سے باہر نہیں نکلی وسیلہ روزگار ہمارے پروگرام ہیں ،حکومت کو ہٹا کر پیپلزپارٹی عوام کی حکومت لانا چاہتی ہے ،آئی ایم ایف سے ریلیف لیتے رہے لیکن عوام کو قتل کرکے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔خان صاحب تمام وعدوں سے وہ یوٹرن لے چکے ہیں ،جن کے خلاف بے بنیاد کیسز ہیں ان کو رہائی ملنی چاہیے ۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…