کوہاٹ (این این آئی)خیبر پختون خوا کے ضلع کوہاٹ میں سی ٹی ڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک دہشت گرد کو گرفتار کر لیا۔سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق نواحی علاقے محمد زئی میں کاروائی کیدوران مطلوب دہشت گرد اسماعیل کو گرفتار کر لیا گیا ہے،حکومت نے مذکورہ گرفتار دہشت گرد اسماعیل کے سر کی قیمت 15 لاکھ روپے
مقرر کر رکھی تھی۔زیر حراست دہشت گرد 2015ء کے دوران 4 کسٹم اہلکاروں کے قتل اور سی این جی اسٹیشن میں ڈکیتی کی واردات میں سی ٹی ڈی کو مطلوب تھا۔گرفتار دہشت گرد اسماعیل کے خلاف تھانہ سٹی کوہاٹ میں دہشت گردی کا مقدمہ درج ہے۔سی ٹی ڈی کی جانب سے گرفتار دہشت گرد کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ۔