جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

آٹا، چینی چور عمران مافیا اٹھارہ ماہ سے نواز شریف، شہباز شریف کے منصوبے چوری کر رہا ہے، ن لیگ نے دھماکہ خیز اعلان کر دیا

datetime 21  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے طیب اردوان ہسپتال کے توسیع منصوبے کے دوبارہ افتتاح اور شہباز شریف کے نام کی تختی اتارنے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ آٹا، چینی چور عمران مافیا اٹھارہ ماہ سے نواز شریف، شہباز شریف کے منصوبے چوری کر رہا ہے۔منصوبہ چور عمران مافیا نے طیب اردگان ہسپتال مظفر گھڑ کی توسیع کا افتتاح دوبارہ کیا جو شہباز شریف نے 26 مئی 2018 کو کیا تھا۔

عمران صاحب او کوئی شرم بھی ہوتی ہے، کوئی حیا بھی ہوتی ہے۔عمران صاحب جن کو صبح شام چور کہتے ہیں، جھوٹے الزامات لگاتے ہیں، صبح شام ان کے ہی منصوبوں کا افتتاح کرتے ہیں، اپنے نام کی تختی لگاتے ہیں؟،عمران صاحب نواز شریف اور شہباز شریف کو چور کہتے ہیں اور پھر انہی کے منصوبوں پر اپنے نام کی تختی لگاتے ہوئے شرم بھی نہیں آتی،عمران مافیا نے اٹھارہ ماہ میں 12000 ارب کا قرضہ لیا، اور صرف نواز شریف اور شہباز شریف کے منصوبوں پر اپنے نام تختیاں لگائیں،عمران صاحب آپ اتنے بے شرم ہیں کہ نواز شریف اور شہباز شریف کے منصوبے چوری کرتے ہوئے ذرا سی حیا بھی نہیں آتی،عمران مافیا کی اٹھارہ ماہ کی کل کاردگی نواز شریف اور شہباز شریف کے منصوبوں کی تختیاں چرانا ہے۔نواز شریف صحت کارڈ پر انصاف کارڈ کی تختی لگائی،نواز شریف یوتھ پروگرام پر نوجوان پروگرام کی تختی لگائی،نواز شریف کے بجلی کے منصوبوں کا افتتاح کیا۔نواز شریف کی بنائی ہوئی موٹر ویز کا دوبارہ افتتاح کیا۔شہباز شریف کی اورنج لائین کا افتتاح کیا۔شہباز شریف کے پکیاں سڑکاں سوکھے پینڈے منصوبے کے دوبارہ افتتاح،شہباز شریف سیف سٹی پراجیکٹ کا بدحواسی میں دوبارہ افتتاح کیا۔عمران مافیا کی کاردگی کی اوقات چار سال میں پشاور میٹرو کے ڈیڑھ سو ارب کے کھڈے ہیں۔عمران مافیا کی کاردگی کی اوقات اٹھارہ ماہ میں ملک کی روٹی، آٹا، چینی،روزگار اور کاروبار پہ ڈاکہ ہے۔نواز شریف اور شہباز شریف نے کھربوں کے منصوبے مکمل کئے اور اربوں روپے کی بچت قومی خزانے میں واپس جمع کرائی،مظفرگڑھ ڈی جی خان روڈ اربوں روپے کی لاگت سے مکمل ہوا جس کی فنڈنگ پنجاب حکومت نے دی تھی۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…