منگل‬‮ ، 11 اگست‬‮ 2026 

ایف بی آر نے غیر رجسٹرڈ 4900 کروڑ پتیوں کا سراغ لگا لیا، دھماکہ خیز انکشاف

datetime 20  فروری‬‮  2020 |

لاہور(این این آئی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے لاہور میں سکول، کالجز اور یونیورسٹیوں کی 5لاکھ سے 30لاکھ روپے تک سالانہ فیسیں ادا کرنے والے غیر رجسٹرڈ 4900 افراد کا سراغ لگالیا،ان افراد کے نام، قومی شناختی کارڈز اور گھروں کے ایڈریس حاصل کرلیے گئے جن سے پانچ سال کے گوشوارے، اثاثہ جات اور ذرائع آمدن کی تفصیلات طلب کی جائیں گی۔ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر جنرل سپیشل انیشیئیٹو آمنہ حسن نے 5 سے 30 لاکھ روپے سالانہ فیس ادا کرنے والے غیررجسٹرڈ 4900کروڑ پتی افراد کا ریکارڈ مرتب کر کے

ایف بی آر ہیڈ کوارٹر کو بھجوا دیا ہے۔بتایاگیا ہے کہ غیر رجسٹرڈ کروڑ پتی افراد کو نوٹس جاری کر کے پانچ سال کے گوشوارے، اثاثہ جات اور ذرائع آمدن کی تفصیلات طلب کی جائیں گی، ٹیکس نیٹ میں شامل ہوئے بغیر فیسوں کی مد میں لاکھوں روپے کی ادائیگی کرنے والے والدین کو بھاری بھر کم جرمانے عائد کر کے ٹیکس وصولی کی جائے گی۔ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ ٹیکس نیٹ میں موجود کم آمدن ظاہر کرنے والوں کا بھی ریکارڈ مرتب کیا گیا ہے جو آمدن سے زائد بھاری فیسیں ادا کر رہے ہیں۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)


ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…