شرح سود کو کم کیاجا سکتاہے، اگر یہ چیز نہ بڑھائی گئی تو پاکستان ترقی نہیں کر سکتا، اسد عمر بھی بول پڑے

16  فروری‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ شرح سود کو کم کیا جا سکتا ہے تاہم اس کا فیصلہ مانیٹری پالیسی کرتی ہے اور وہ اپنے فیصلوں میں مکمل طور پر آزاد ہے اس میں حکومت کا کوئی عمل دخل نہیں ہے۔ایک انٹرویومیں وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات اسد عمر نے کہا کہ کراچی سرکلر ریلوے پر بحث تو 20 سال سے جاری ہے اور یہ زبردست منصوبہ ہے جبکہ یہ منصوبہ سندھ حکومت کے پاس ہے،

وفاق ان کے ساتھ تعاون کرنے کو تیار ہے، چیف جسٹس پاکستان چاہتے ہیں کہ وفاق اس منصوبے کی ذمہ داری لے یہ سندھ حکومت نہیں کر سکتی۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ ہونے والے مذاکرات مثبت رہے اور انہوں نے پاکستان کے ترقیاتی کاموں کو سراہا جبکہ منی بجٹ کے حوالے سے مجھے کوئی معلومات نہیں ہیں۔اسد عمر نے کہا کہ پاکستان کی برآمد نہیں بڑھائیں گے تو پاکستان ترقی نہیں کر سکتا،جب تک ہم اپنی برآمد نہیں بڑھائیں گے اس وقت تک مسائل کا سامنا رہے گا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پالیسی ریٹ سینٹرل بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی بناتی ہے،اس سے حکومت کا کوئی تعلق نہیں ہوتا یہ ایک آزاد ادارہ ہے۔ پالیسی ریٹ کا فیصلہ حکومت نہیں بلکہ مانیٹری پالیسی کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ شرح سود کو فوری طور پر کم نہیں کیا جا سکتا تاہم اسے دو قسطوں میں نیچے لایا جا سکتا ہے اور شرح سود کم ہو گا تو مہنگائی خود بخود کم ہو جائے گی۔انہوں نے کہاکہ اچھا نظام یہ ہوتا ہے کہ پروفیشنل لوگ خود فیصلے کر رہے ہوں کوئی اور ان کو ڈکٹیشن نہ کرا رہا ہوں۔اسد عمر نے کہا کہ سی پیک کے اخراجات کی تفصیلات ہم بین الاقوامی مالیاتی ادارہ کو دے چکے ہیں جبکہ عوام سے بھی ہم نے کوئی چیز نہیں چھپائی۔ مالی سال 20-2019 تبدیلی کا سال ہے۔انہوں نے کہا کہ 15 ٹریلین کسی صوبے کو نہیں دیا جا رہا ہاں یہ 1.5 ٹریلین ہو سکتا ہے،فواد چوہدری کا بیان کسی صورت درست نہیں ہے،ترقیاتی اخراجات ہو رہے ہیں یہ درست نہیں کہ حکومت سے پیسے بھی خرچ نہیں ہو رہے۔رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ شرح سود کم ہو سکتا ہے تاہم کا فیصلہ حکومت نے نہیں بلکہ مانیٹری پالیسی نے کرنا ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…