بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

جعلی پیر نے جن نکالنے کیلئے خاتون کے ہاتھ پاؤں پر دہکتے ہوئے انگارے رکھ دئیے،چیخ و پکار سن کر رشتہ داروں نے کیاکیا؟علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا

datetime 15  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

منچن آباد(این این آئی) جعلی پیرنے جن نکالنے کیلئے خاتون کے ہاتھ پاؤں پر انگارے رکھ دئیے، جعلی پیرخادم شاہ کیخلاف تھانہ میکلوڈگنج میں مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ متاثرہ خاتون کواسپتال منتقل کردیا ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق منچن آباد کے نواحی علاقہ میکلوڈگنج میں جعلی پیر نے جہالت کی انتہا کردی، خادم نامی جعلی پیر نے خاتون کو جن نکانے کے بہانے کمرے میں بند کیا اور ہاتھوں پاؤں پر آگ کے انگارے رکھ دیئے ۔

جس کے باعث خاتون کے دونوں ہاتھ جھلس گئے۔خاتون کے چیخ و پکار پر رشتہ داروں نے دروازہ توڑ کر اسے باہر نکالا اور تشوش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا، اہل خانہ کا کہنا ہے کہ جعلی پیر جن نکالنے کیلئے 20ہزار روپے بھی لے چکا ہے۔منچن آباد تھانہ میکلوڈگنج میں متاثرہ خاتون کی والدہ کی مدعیت میں رپورٹ درج کرلی گئی ہے اور جعلی پیر کو میکلوڈگنج پولیس نے گرفتار کرلیا ہے، جس کے بعد مزید تفتیش شروع کر دی گئی

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…