جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

صحتمند ہوتی، دوڑتی معیشت کو کرپٹ ٹولے نے تباہ کر دیا، عوام اور تاجر تیار ہو جائیں، شہباز شریف نے حکومت کیخلاف تہلکہ خیز اعلان کر دیا

datetime 12  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و قائد حزب اختلاف شہبازشریف ین معاشی خطرات پر اظہار تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو دانستہ معاشی دیوالیہ پن کی طرف دھکیلا جارہا ہے،معیشت کی تباہی سے پاکستان کی سالمیت اندر سے کھوکھلی ہورہی ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ صحتمند ہوتی، دوڑتی معیشت کو کرپٹ ٹولے نے تباہ کر دیا ہے،سود کی شرح بڑھا کر کاروبار، روزگاراور بجلی گیس بڑھا کر عوام کا معاشی قتل عام کیاگیا،11000 ارب قرض ملک کو معاشی بیڑیوں

میں جکڑنے کے لئے لیاگیا جس کا قوم کو فائدے کے بجائے نقصان ہو۔ انہوں نے کہا کہ عوام تاجر اور سیاستدان معیشت بچانے کے لئے متحد اور تیار ہوجائیں،عوام اور ملک کا معاشی قتل مزید برداشت نہیں کیا جائے گا، حکومت معیشت کی گاڑی کو اندھے ڈرائیور کی طرح ریورس میں چلارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ہاؤس چوروں کی پناہ گاہ اور ملک کو عوام کی معاشی قتل گاہ میں بدل دیا گیا ہے،آٹا اور چینی چور وزیراعظم کی سرپرستی میں بے قصور تاجروں کو جیلوں میں بند کیاجارہا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…