جمعہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2025 

کیا ہمارا کٹھ پتلی وزیراعظم مزید 18 ملین افراد کو غربت میں دھکیلنے سے پریشان ہے؟ بلاول بھٹو زر داری کے نوٹس پر بختاور کا رد عمل

datetime 11  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)شہید بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے چیئرمین پی پی پی کو نیب نوٹس پر ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سوال اٹھایاکہ ہمارا کٹھ پتلی وزیراعظم آخر کس چیز سے پریشان ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے سوال اٹھایاکہ کیا ہمارا کٹھ پتلی وزیراعظم اپنی انتہائی گری ہوئی کارکردگی سے پریشان ہے؟ کیا ہمارا کٹھ پتلی وزیراعظم مزید 18 ملین افراد کو غربت میں دھکیلنے سے پریشان ہے؟۔ انہوں نے کہاکہ کیا ہمارا کٹھ پتلی وزیراعظم کشمیر ہارنے پر پریشان ہے؟ کیا ہمارا کٹھ پتلی وزیراعظم سانحہ اے پی ایس

کے مجرم احسان اللہ احسان کے فرار سے پریشان ہے؟۔ انہوں نے کہاکہ ہمارا کٹھ پتلی وزیراعظم صرف بلاول بھٹو زرداری سے پریشان ہے۔ انہوں نے کہاکہ مہنگائی اور غربت میں اضافے کے حوالے سے بلاول بھٹو کے مستقل مؤقف پر پی ٹی آئی کی آلہ کار نیب نے نوٹس بھیجا۔ بختاور بھٹو نے کہاکہ مجھے حیرانی ہے کہ آخر کب حقیقی مجرم، مفرور افراد اور بدعنوان احتساب کے دائرے میں آئیں گے۔ بختاور بھٹو نے کہاکہ عمران خان، اس کی بہنیں، اس کی پوری کابینہ اور مفرور مشرف کا کب احتساب ہوگا؟۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…