جمعہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2025 

پسند کی شادی کا شاخسانہ، چچا نے اپنی بھتیجی اسکے شوہر اورانکے ایک سالہ معصوم بیٹے کو ٹریکٹر تلے روند ڈالا، سفاکیت کی انتہا کر دی

datetime 10  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صفدر آباد(این این آئی) نواحی علاقہ اجنیاو الہ کے گاؤں سوہل میں پسند کی شادی کرنے پر چچا نے اپنی بھتیجی،اسکے شوہر اوانکے ایک سالہ معصوم بیٹے کو ٹریکٹر تلے روند ڈالا،ایک سالہ معصوم ہاشم موقع پر ہی دم توڑ گیا، جبکہ دونوں میاں بیوی شدید زخمی ہو گئے،جنہیں تشویشناک حالت میں میو ہسپتال لاہور منتقل کر دیا گیا۔بتایا گیا ہے کہ سوہل گاؤں کی رہائشی ماریہ نے اب سے دو سال قبل گھر سے

بھاگ کر اسی گاؤں کے رہائشی اکرام سے شادی کر لی تھی اور بعد میں واپس آ کردونوں میاں بیوی دوبارہ اسی گاؤں میں آکر رہائش پذیر ہو گئے۔ ماریہ کے گھروالوں کو ماریہ کا یوں بھاگ کر شادی کرنا پسند نہیں آیا تھا،اور انھوں نے اس سے قبل بھی انھیں مارنے کی کوشش کی مگر کامیاب نہ ہو سکے،مگر اس بار جب ماریہ اپنے شوہر اکرام اور ایک سالہ بیٹے ہاشم کے ہمراہ موٹر سائیکل پر اپنے گاؤں آ رہی تھی کہ راستے میں اسکا چچا شاہد مقبول ٹریکٹر پر سامنے سے آ رہا تھا،جس نے ماریہ اور اکرام کو موٹر سائیکل پر آتے دیکھ کر ان پر ٹریکٹر چڑھا دیا،جس سے تینوں بری طرح کچلے گئے،معصوم ہاشم موقع پر ہی دم توڑ گیا،جبکہ دونوں میاں بیوی کو ڈی ایچ کیو ہسپتال شیخوپورہ منتقل کر دیا گیا،مگر دونوں کی تشویشناک حالت کے پیش نظر انھیں میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا،جہاں ماریہ کی ھالت نازک بتائی جاتی ہے جبکہ اکرام کی دونوں ٹانگیں ٹوٹ گئی ہیں،تھانہ صدر پولیس فاروق آباد نے ملزمان شاہد مقبول،عبدالناصر،اسلم سمیت چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے، اکرام کے ورثاء نے دھمکی دی ہے کہ اگر چوبیس گھنٹے کے اندر اندر ملزمان گرفتار نہ ہوئے تو ڈی پی او آفس شیخوپورہ کے سامنے احتجاج کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…