پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

کاروبار، روزگار، روٹی، چینی اور آٹا چور مافیا کی تلاشی دیں تو ہزار ارب قرضہ اور چینی اور آٹے چوری کا حساب مل جائے گا،ن لیگ نے عمران خان کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کر دیا

datetime 10  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے مافیا کی سرپرستی کرنے پر وزیراعظم عمران خان پر ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ آٹا چور چینی چور مافیا کی سرپرستی کرنے پر عمران صاحب پر ایف آئی آر درج کی جائے ِعمران صاحب آپ نے اپنے اے ٹی ایمز کو پورا موقع دیا کہ آٹے، گندم اور چینی کے ذخیرے غائب کردیں ِعمران صاحب اسی لئے 48 گھنٹے گزر گئے لیکن آٹا، چینی چور مافیا کی اب تک تلاشی نہیں ہوئی؟

عوام کو ریلیف دینے کا جھوٹ بول کر اور انکوائری کا ڈرامہ کرکے عوام کو بیوقوف نہ بنائیں،چوری کی تلاشی دیں عمران صاحب جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کی ملوں کی اب تک تلاشی کیوں نہیں ہوئی؟ مافیا کی سر پرستی عمران صاحب آپ خود کر رہے ہیں تو کس کی جرات ہے ان کے خلاف کاروائی کرے؟عمران صاحب چھوٹے دکانداروں پر چھاپے مارنے سے اصل مافیا نہیں بچ سکتا َعمران صاحب چھوٹے دکانداروں پہ چھاپے مار کر آپ اپنے اے اٹی ایمز مافیا کو نہیں بچا سکتے َعمران صاحب ابھی تک انکوائری نہیں ہوئی کہ آٹا، چینی چور مافیا نے سولہ ماہ میں کتنی چینی اور آٹا برآمد کیا؟عمران صاحب ابھی تک عوام کو نہیں بتایا کہ سولہ ماہ میں چینی، آٹا چور مافیا نے چینی اور آٹا برآمد کر کے کتنا منافع کمایا ہے؟ عمران صاحب ابھی تک نہیں بتایا کہ چینی اور آٹا ذخیرہ اندوز اب چینی اور آٹا درآمد کر کے کتنا بڑا ڈاکہ ڈال رہے ہیں عمران صاحب عوام کو دھوکہ دینے کے لئے مسلم لیگ ن کی آٹا اور چینی چور مافیا نشاندہی پر غریب دکانداروں کے خلاف کاروائی کی جا رہی ہے۔ عمران صاحب آٹا اور چینی کی ذخیرہ اندوزی اور ایکسپورٹ کرنے والے مافیا کے خلاف کارروائی نہ کرکے آپ نے ثابت کردیا کہ مافیا کی سرپرستی کر رہے ہیں۔عمران مافیا نے آٹا، چینی چوری، قیمتوں میں اضافے کی رپورٹ ابھی تک عوام کے سامنے کیوں نہیں لائے؟ عمران صاحب چور ہیں اس لئے مہنگائی بڑھ رہی ہے۔عمران صاحب نے ہی بتایا تھا کہ وزیراعظم چورہو تو مہنگائی بڑھتی ہے عمران صاحب کے دور میں کرپشن انتہاپر ہے، اس لئے مہنگائی بھی انتہاپر ہے عمران صاحب کاروبار، روزگار، روٹی، چینی اور آٹا چور مافیا کی تلاشی دیں تو ہزار ارب قرضہ اور چینی اور آٹے چوری کا حساب مل جائے گا۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…