جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

خراب معاشی حالات نے عوام سے برداشت ہی چھین لی، بس کھڑی کرنے کا تنازعہ ایک شخص کی جان لے گیا، انتہائی افسوسناک واقعہ

datetime 9  فروری‬‮  2020 |

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)  کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں بس کھڑی کرنے کے تنازع پر دو گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں 1شخص جاں بحق، خاتون اور بچے سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے، فائرنگ کرنے والے ایک شخص کو پولیس نے جناح ہسپتال سے گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق گلستان جوہر حسین ہزارہ گوٹھ میں 2 گروپوں میں تصادم ہوگیا، دونوں گروپوں کے درمیان فائرنگ، لاٹھی چارج اور بھگدڑ سے

5 افراد زخمی ہوگئے، ہسپتال میں ایک زخمی دوران علاج چل بسا، زخمیوں کی شناخت اسحاق، عدالت شاہ، حفیظ چانڈیو، وسیم اور خاتون پروین کے نام سے ہوئی۔پولیس کا کہنا تھا کہ تنازع بس کھڑی کرنے پر ہوا، جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کی گولیوں کے خول ملے ہیں، زخمیوں کے بیانات قلمبند کر لیے گئے  جس کے بعد قانونی کارروائی کی جائے گی، تاہم جناح  ہسپتال سے ایک زخمی شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…