بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

ملکی خسارہ 9.4فیصد اور ملک پر قرضوں کے حجم402کھرب سے تجاوز کو تشویشناک قرار دیدیا گیا، ملکی معیشت کیلئے نقصان دہ قرار

datetime 3  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) چیئرمین ٹاؤن شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن لاہور عظم چوہدری نے وزات خزانہ کے مالی سال2019-20سے متعلق جاری کردہ پالیسی بیان میں ملکی خسارہ9.4فیصد اور ملک پر قرضوں کا حجم402کھرب سے تجاوز کرنے کے انکشاف پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2018-19میں مجموعی قرض اور واجبات میں 35فیصد اضافہ کے ساتھ402کھرب روپے سے تجاوز کرگئے

حکومت اعدادو شمار کے مطابق قرضوں میں 100کھرب 34ارب40کروڑ روپے کا اضافہ ہوا۔انہوں نے کہا کہ حکومتی بڑھتے ہوئے قرضے ملکی معیشت کیلئے نقصان دہ ہیں ان قرضوں کے عوض آئی ایم ایف سمیت بین الاقوامی اداروں کی شرائط پر ملک میں بجلی،گیس،پٹرولیم مصنوعات سمیت ٹیکسوں میں بے تحاشا اضافہ ہورہا ہے جس کے باعثقرضوں کی ادائیگی کیلئے ٹیکسوں میں اضافہ سے مہنگائی میں ہوشربا اضافہ سے صنعتی شعبہ سمیت عوام متاثر ہورہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینئر وائس چیئرمین وسیم چاولہ، وائس چیئرمین انجینئر خرم کے ساتھ ٹاؤن شپ انڈسٹریز کے صنعتکاروں کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اعظم چوہدری نے کہا کہ بھاری قرضوں کے عوض آئی ایم ایف معاہدے کے تحت روپے کی قدر میں کمی سے، ڈالر کی قیمت میں اضافہ، بجلی، گیس کی قیمتوں میں اضافہ سے صنعتی ترقی متاثر ہورہی ہے اور ملک میں ہوشربا مہنگائی جنم لے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ روپے کی قدر میں کمی سے درآمدی اشیاء پر اثر پڑا، افراط زر 13فیصد سے زائد خدشہ ہے ملکی معاشی شرح نمو 9سال کی کم ترین سطح پر ہے انہوں نے کہاکہ حکومت ملک میں ہوشربا مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے اقدامات کرے اور صنعتی شعبہ کیلئے بجلی گیس کی قیمتوں میں کمی کرے تاکہ بڑھتی ہوئی ہوشربا مہنگائی کو کنٹرول کیا جاسکے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…