جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

غیر ملکی خواتین کو بلیک میل کرنے والے انتہائی شاطر ملزم پکڑا گیا

datetime 28  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) ایف آئی اے نے سوشل ویب سائٹس کے ذریعے غیر ملکی خواتین کو بلیک میل کرنے والے انتہائی شاطر ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم ٹیکنالوجی کی مدد سے خواتین کا ڈیٹا چوری کرلیتا تھا۔تفصیلات کے مطابق وفاتی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے) کے سائبر کرائم سیل نے سندھ کے شہر میرپورخاص میں کارروائی کرتے ہوئے غیرملکی خواتین کو ہراساں کرنے والے نوجوان کو گرفتار کیا۔

ملزم نے سوشل میڈیا پر 150 سے زائد اکاؤنٹ بنا رکھے تھے، ملزم خواتین کی تصاویریں، اکاؤنٹ ہیک کرکے بلیک میل کرتا تھا۔ ملزم چیٹ ایڈٹ، سی ایل آئی تبدیل کی ٹیکنالوجی استعمال کرتا تھا۔ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم پنجاب کے علاقے راولپنڈی کا رہائشی ہے اور گزشتہ ڈیڑھ سال سے اندرون سندھ میں قیام پذیر تھا، ملزم نے سوشل میڈیا کے ذریعے ایرانی، افغانی خواتین کو ہراساں کیا۔گرفتار ملزم سے لیپ ٹاپ اور موبائل برآمد کئے گئے جو ایف آئی اے نے تحویل میں لے لیے۔یا دررہے کہ کراچی میں سوشل کرائم عروج پر ہے جس سے خواتین سب سے زیادہ متاثر ہونے لگیں،وومن ہراسمنٹ ,ڈی فیمیشن سمیت سندھ بھر سے سات ہزار شکایتیں بذریعہ میل موصول ہوئیں ،کراچی سے رواں سال ڈھائی ہزار سے زائد ویریفائیڈ سائبر کرائم کی شکایات درج ہوئیں ،ایف آئی اے سائبر سرکل نے ساٹھ مقدمات درج کرلئے۔ ‎

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…