لاہور(این این آئی)اپنے مطالبات کے لئے سامنے آنے والے 20اراکین کے گروپ کے دو سرکردہ رہنماؤں نے گزشتہ روز یر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر خان ترین سے ملاقات کر کے اپنے تحفظات
سے آگاہ کیا۔ نجی ٹی وی نے کہا ہے کہ کابینہ میں رد و بدل کی صورت میں دو کو کابینہ کا حصہ بنانے کا عندیہ جبکہ حلقوں کیلئے ترقیاتی فنڈز کامطالبہ تسلیم کرتے ہوئے فنڈز کی فراہمی کی یقین دہانی بھی کرا دی گئی۔