ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

گزشتہ وزرائے اعظم نے عوام کے ٹیکسوں کا پیسہ ”رام رام جپنا پرایا مال اپنا“کے فارمولے کے تحت ذاتی عیاشیوں پراڑایا،شاہ خرچیوں کا ریکارڈ بھی سامنے رکھ دیا گیا

datetime 25  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ گزشتہ وزرائے اعظم نے اپنے اپنے دور اقتدار میں عوام کے ٹیکسوں کا پیسہ ”رام رام جپنا پرایا مال اپنا“کے فارمولے کے تحت ذاتی عیاشیوں اور شاہ خرچیوں میں اڑایا، آصف زرداری، نواز شریف، شاہد خاقان عباسی اور یوسف رضا گیلانی نے غریب عوام کے حق پر ڈاکہ ڈالتے ہوئے سرکاری خزانے سے اپنی ذاتی شاہ خرچیاں اور شوق پورے کیے۔

ان خیالات کا اظہار وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے وزیرِ اعظم عمران خان اور گزشتہ وزریر اعظموں کے بیرون ملک دوروں پر ہونے والے اخراجات کے موازنے سے متعلق ایک ویڈیو پیغام میں کیا۔ تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی نے 2012 میں ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کے موقع پر چار لاکھ انسٹھ ہزار ڈالرز اور 2018 میں پانچ لاکھ اکسٹھ ہزار ڈالر خرچ کر ڈالے جبکہ 2017 میں میاں نواز شریف نے سات لاکھ باسٹھ ہزار ڈالرز ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس کے دورے پر اڑا دیئے۔ دوسری طرف وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان نے صرف 68 ہزار ڈالرز میں ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس میں شرکت پر خرچ کے کے لاکھوں ڈالرز کی بچت کی۔ فیاض الحسن چوہان نے مزید حقائق سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ 2012 میں آصف زرداری نے دورہ نیو یارک پر 13 لاکھ 10 ہزار ڈالرز، نواز شریف نے 2016 میں 11 لاکھ 13 ہزار جبکہ شاہد خاقان عباسی نے 2017 میں دورہ نیو یارک پر 7 لاکھ 5 ہزار ڈالرز اڑا دیئے۔ وزیرِ اعظم عمران خان نے گزشتہ سال صرف ایک لاکھ 62 ہزار ڈالرز میں نیو یارک کا سرکاری دورہ کیا۔ وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے مزید بتایا کہ 2009 میں اس وقت کے صدر آصف علی زرداری نے واشنگٹن کے سرکاری دورے پر 7 لاکھ 52 ہزار ڈالرز جبکہ نواز شریف نے اپنے دورِ حکومت میں ساڑھے پانچ لاکھ ڈالرز واشنگٹن کا خرچہ کیا۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے 2019 میں صرف 67 ہزار ڈالرز میں واشنگٹن امریکہ کا سرکاری دورہ کر کے لاکھوں روپے کی بچت کی۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ایک محب وطن، عوام کا درد رکھنے والے اور عوام کے پیسے کو باپ دادا کا مال سمجھنے والوں کا فرق صاف ظاہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے سچے اور سچے پاکستانی ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے میرے اور آپ کے پیسے کو بچایا۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ انشا اللہ وزیرِ اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان تعمیر و ترقی کا سفر طے کرتا رہے گا۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…