جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

سردار عثمان بزدار سے جہانگیر خان ترین کی انتہائی اہم ملاقات، پنجاب میں فارورڈ بلاک کی حقیقت بھی کھل کر سامنے آ گئی

datetime 25  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر خان ترین نے ملاقات کی جس میں سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔اس موقع پر سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف متحد ہے، افواہیں پھیلانے والے پہلے بھی ناکام رہے اور اب بھی ناکام رہیں گے، پنجاب میں کوئی فارورڈ بلاک نہ پریشر گروپ ہے۔ انہوں نے کہا اتحادی جماعت کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں، پنجاب حکومت کے تمام سٹیک ہولڈرز

ایک صفحے پر ہیں۔وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا ڈیڑھ برس میں وہ کام کئے جو ماضی کی حکومتیں برسوں میں نہ کرسکیں، اختلاف کا پراپیگنڈا کرنے والوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہوں گے۔جہانگیر ترین نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت سب کو ساتھ لے کر چل رہی ہے، اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے، مل کر عوام کی خدمت کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے، سازشیں کرنے والے پیچھے رہ جائیں گے اور وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں نیا پاکستان آگے بڑھتا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…