لاہور( این این آئی )وزیر اعظم عمران خان کا(آج ) اتوار)کو اہم دورے پر لاہور آمد کا امکان ہے ۔وزیر اعظم عمران خان سے گورنر ہائوس میں گورنر پنجاب چوہدری سروراور وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار ملاقات کریں گے جس میں صوبے کے امور ، اتحادیوں اور پارٹی کے بیس اراکین پر مشتمل سامنے
آنے والے گروپ کے معاملات زیر غور آئیں گے ۔بتایا گیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کابینہ کے ارکان سے بھی ملیں گے اور مختلف اجلاسوں کی صدارت بھی کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے اپنے مطالبات منوانے کیلئے سامنے آنے والے گروپ کے اراکین کی ملاقات بھی متوقع ہے ۔