اسمبلیوں میں گروپ بن رہے ہیں، حکومتی ارکان کا پالیسیوں پر حیران کن اعتراف، قمر زمان کائرہ کا دھماکہ خیز انکشاف

24  جنوری‬‮  2020

لاہور(این این آئی) پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ موجودو حکومت کی نالائقی اور غلط پالیسیوں کی وجہ سے عام آدمی کی زندگی اجیرن ہو گئی ہے، ٹرانسپرنسی انٹر نیشنل کی رپورٹ سے حقیقت واضح ہو گئی ہے،اگر یہ سروے مینیجڈ ہیں تو پہلے کیا تھے،

خان صاحب اب لوگوں کو سوشل میڈیا اور میڈیا سے دور رہنے کا کہہ رہے ہیں،خان صاحب آپ نے پہلے ہی میڈیا کا گلا بند کر دیا ہے۔ مال روڈ پر مہنگائی کے خلاف احتجاج کے دوران قمر زمان کائرہ نے کہا کہ غریب ادمی کو اب آٹا ملنا بھی بند ہو گیا ہے،ہم حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف سراپا احتجاج ہیں جن کی وجہ سے عام ادمی کی زندگی اجیرن ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سید حسن مرتضیٰ کا احتجاج اپنی زات کے لئے نہیں ہے،انہوں نے سابق اسپیکر پنجاب اسمبلی اور صوبائی وزرا ء کی یقین دہانی پر فی الوقت بھوک ہڑتال ختم کی ہے۔انہوں نے کہا کہ خان صاحب اب لوگوں کو سوشل میڈیا اور میڈیا سے دور رہنے کا کہہ رہے ہیں، خان صاحب آپ نے پہلے ہی میڈیا کا گلا بند کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پر حکومتی وزرا ء نے کافی باتیں کی ہیں،خان صاحب بھی انہی سروں کو لیکر باتیں کیا کرتے تھے، اگر اب یہ سروے مینیجڈ ہیں تو پہلے کیا تھے۔ انہوں نے کہا کہ اب تو وزرا ء ایک دوسرے کے خلاف باتیں کر رہے ہیں، اسمبلیوں میں گروپ بن رہے ہیں اور ان کے لوگ کہہ رہے ہیں کہ ہماری پالیسیوں کی وجہ سے حالات خراب ہو رہے ہیں،خیبر پختونخوا کے اراکین اسمبلی اپنے وزیراعلیٰ کے خلاف باتیں کر رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…