جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

ایک طرف 153 ارب کی ریکوری پر نیب کی تعریف اور دوسری طرف کرپشن بڑھنے کا انکشاف سمجھ سے بالاتر،ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مندرجات آپس میں متصادم ہونے کا انکشاف

datetime 24  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پر اپوزیشن اور دیگر عناصر نے بلاوجہ طوفان کھڑا کیا ہوا ہے، حیرانگی کی بات ہے کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل پاکستان کے ہیڈ عادل گیلانی کو میاں نواز شریف نے اپنے دور میں وزیراعظم آفس میں بطور معاون خصوصی تعینات کیے رکھا،

عادل گیلانی آل شریف کے ٹکڑوں پر پلتا رہا اسی لیے اسے گزشتہ دورِ حکومت کی اقربا پروری، کرپشن اور میگا سکینڈلز نظر نہیں آئے۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر نے اپنے آفس سے جاری کیے گئے ایک ویڈیو پیغام میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی یہ جعلی رپورٹ دانستہ طور پر ایسے وقت میں جاری کی گئی ہے جب وزیراعظم پاکستان عمران خان ورلڈ اکنامک فورم میں پاکستان کی موثر نمائندگی کر رہے ہیں۔ فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ رپورٹ کے مندرجات آپس میں متصادم ہیں۔ ایک طرف تو 153 ارب کی ریکوری پر نیب کی تعریف کی جا رہی ہے جبکہ دوسری طرف کرپشن بڑھنے کا انکشاف کیا جا رہا ہے۔ وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ ایسے حالات میں کہ جب ورلڈ بنک اور دیگر بین الاقوامی مالیاتی ادارے پاکستان کی معاشی پالیسیوں کی تعریف کر رہے ہیں، پاکستان میں سری لنکا اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کی آمد کی صورت میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی ہو رہی ہے، دنیا پاکستان کو سرمایہ کاری اور سیاحت کے لیے پرکشش مقام کے طور پر پہچان رہی ہے اور حالات بہتری کی طرف جا رہے ہیں، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی یہ رپورٹ معنی خیز ہے۔ انہوں نے کہا کہ آل پاکستان لوٹ مار ایسوسی ایشن کے دور میں سب کی پانچوں انگلیاں گھی میں اور سر کڑاہی میں تھا جبکہ وزیرِ اعظم عمران خان اور وزیرِ اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ذات اور خاندان کے خلاف ایک بھی سکینڈل ابھی تک سامنے نہیں آیا۔ انہوں نے کہا کہ اس جعلی اور مضحکہ خیز رپورٹ کو کوئی پکوڑے بیچنے والا ردی کے طور پر بھی استعمال نہیں کرے گا۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…