پیر‬‮ ، 16 مارچ‬‮ 2026 

اسٹاک مارکیٹ کریش کر گئی ، چینی کی قیمتیں بڑھانے کے پیچھے کونسے دو پی ٹی آئی رہنما ئوں کا ہاتھ ہے؟ حیرت انگیز دعویٰ کر دیا گیا

datetime 24  جنوری‬‮  2020 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)رانا مشہود نے کہا کہ اس حکومت نے کشمیر ایشو کو خراب کیا ہے،ڈالر، پٹرول ، یوریا، آٹا چینی، ادویات کی قیمتیںآسمانوں کو چھو رہی ہیں ،اس حکومت میں اسٹاک مارکیٹ کریش کر گئی ، چینی کی قیمتیں بڑھنے میں اسٹیک ہولڈر جہانگیر ترین اور خسرو بختیار ہیں،حکومت نے ان دونوں کو ہی کمیٹی میں ڈال دیا ہے۔وقت مکمل ہونے پر اجلاس جمعہ کی صبح 9 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

دوسری جانب رکن قومی اسمبلی کے گودام سے 82 ہزار چینی کی بوریاں نیب نے برآمد کیں، اگر چینی کا کوئی بحران پیدا ہوا تو وہ حسن مرتضی اور ان کی پارٹی کا پیدا کردہ ہو گا،عثمان بزدار اور پی ٹی آئی پر تنقید کرنے والے اپنے گریبان میں جھانکیں۔حسن مرتضی نے اپنے کہا کہ حیران ہوں اللہ تعالیٰ نے عظمی کاردار کی زبان سے سب کو محفوظ رکھا ،پنجاب ،گلگت بلتستان اور خیبر پختوانخواہ سے جو آٹا غائب ہوا وہ ذمہ داری بھی سندھ پر ڈالی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کے معاملے پر سب کو یک زبان ہونا چاہیے ،کشمیر ایشو پر قوم تقسیم نظر نہ آئے ۔ا نہوں نے کہا کہ آٹے کا بحران پہلا ایشو نہیں ہے اس سے پہلے بھی مسئلہ رہا ہے ،موجودہ بحران پر کمیٹی بنائی جائے جو اصل ذمہ داران کو قرار واقعی سزا دلوائے ،اپنی غلطی تسلیم کرنی چاہیے ، اکتوبر میں گندم برآمد کی گئی جس سے خزانے کو دس ارب روپے کا نقصان ہوا ہے مارچ میں سندھ کی گندم مارکیٹ میں آ جاتی ہے تو ایک ماہ پہلے گندم درآمد کرنے کی کیا ضرورت ہے ،عوام کو گندم پر ٹیکہ لگنے جارہاہے ،قومی قیادت کو موجودہ بحران پر پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ کے ساتھ مل کر بیٹھنا چاہیے تاکہ قوم کو اس مسئلے سے باہر نکالیں لیکن چور چور پکڑ وپکڑولو کی آوازیں آ رہی ہیں ،اب چینی کا بحران پیدا کیا جارہا ہے صوبہ کیسے چلے گا ،حکومت سے صوبہ نہیں چل رہا یہ زیر تربیت ہیں اور اب تو خود بھی مان رہے ہیں،ایم کیو ایم سمیت دوسری جماعتوں نے حکومت کو نااہل نالائق قرار دیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(تیسرا حصہ)


بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…