بدھ‬‮ ، 12 اگست‬‮ 2026 

حکومت نے بلوچستان کے شہر میں پاکستان کا تیسرا بڑا ائیرپورٹ بنانے کا اعلان کردیا

datetime 23  جنوری‬‮  2020 |

کوئٹہ (آن لائن)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ گوادر میں پاکستان کا تیسر بڑا ایئر پورٹ بنائینگے ا فغان ٹرانزٹ کا گوادر سے آغاز ہوچکا ہے وفاقی حکومت کی منصوبوں سے بلوچستان میں روزگار کے مواقع پیدا ہونگے وزیراعظم کامیاب نوجوان پروگرام جلد بلوچستان سے بھی شروع کرینگے بلوچستان گورنمنٹ کو وفاقی حکومت کی مکمل حمایت حاصل ہے بھارت اپنے مذموم مقاصد کیلئے بلوچستان میں مداخلت کررہا ہے

وفاقی صوبائی حکومت اور اتحادی جماعتیں ایک پیچ پر ہیں۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس موقع پر حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی،پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کے صدر شہزادہ ذولفقار اور کوئٹہ پریس کلب کے صدر رضاء الرحمان بھی ہمراہ تھے معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بلوچستان قدرتی وسائل سے مالامال صوبہ ہے یہاں سی پیک کے منصوبوں کی تکمیل کے لیے پرعزم ہیں افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کاگوادر سے آغاز ہوچکا ہے گوادرمیں 40 ملین ڈالر کے منصوبے شروع کیے گئے ہیں اور یہاں پاکستان کا تیسرا بڑا ائیرپورٹ بنایا جارہا ہے 17 ارب روپے کی لاگت سے ٹرانسمیشن لائن پربھی کام جاری ہے پاکستان میں کرپشن میں اضافے پر ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پر رد عمل میں انہوں نے کہاہے کہ موجودہ حکومت کا اب تک کرپشن کے حوالے سے کوئی بڑا اسکینڈل سامنے نہیں آیاکرپشن صاف کرنے کے لیے 15 مہینے ناکافی ہیں، حکومت کرپشن زدہ نظام اورکرپشن سے فائدہ اٹھانے والوں کو شکست دے گی پاکستان کسی بھی جنگ کا حصہ نہیں بنے گااور نہ ملک کے مفاد کیلئے پاکستان کی سرزمین استعمال ہوگی وفاقی حکومت کی بلوچستان کی ترقی اولین ترجیح ہے،وفاقی حکومت متاثرین کو ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی،افغان ٹرا نزٹ کا گوادر سے آغاز ہوچکاہے،مرکزی حکومت کے منصوبوں سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے

وزیراعظم کامیاب نوجوان پروگرام جلد بلوچستان سے بھی شروع کریں گے،بلوچستان حکومت کو وفاقی حکومت کی مکمل حمایت حاصل ہے،بھارت اپنے مذموم مقاصدکیلئے بلوچستان میں مداخلت کررہا ہے اوروہاں امن کو تباہ کرنا چاہتا ہے،صوبے کی احساس محرومی کے خاتمے کے لیے ہرممکن اقدامات ہوں گے،صوبے کے امن وامان کی بحالی کے لیے سیکیورٹی فورسز اور صحافیوں کی بڑی قربانیاں دیں ہیں مکران کی شاہراہوں کے لیے 17 روپے کے منصوبوں پر کام جاری ہے،گوادر ائیرپورٹ کیلئے 23 ارب روپے مختص کی گئی ہے،

وزیراعظم، بلوچستان کی ترقی کو پاکستان کی ترقی کیلئے لازم و ملزوم قرار دی ہے وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر بلوچستان کا دورہ کیا،وزیر اعظم کا وژن ہے کہ ہمیں بلوچستان کا ترقی دینا ہے،بلوچستان پاکستان کا اہم جز ہے جسے نظر انداز نہیں کیا جاسکتابلوچستان کے مسائل کا حل مرکزی حکومت کی ترجیح ہے،ہم مسائل کے ساتھ بلوچستان کے وسائل کو بھی دنیا کے سامنے لانا چاہتے ہیں،انٹرنیشنل کمپنیاں بلوچستان میں سرمایہ کاری کریں تاکہ عام آدمی کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہوں صوبے کی ترقی کے لیے وفاق صوبائی حکومت اور اتحادی جماعتیں ایک پیچ پر ہیں،ہمیں کے ساتھ مل کر مسائل کے حل اور ترقی کے لیے جدوجہد کرنا ہوگی۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)


ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…