جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

جھوٹے دعوؤں سے ملک نہیں چلتے، اصل چوری ان 16ماہ میں کی گئی،اپوزیشن نے بین الاقوامی تنظیم ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کو حکومت کے منہ پر طمانچہ قرار دے دیا

datetime 23  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) اپوزیشن جماعتوں نے گورننس اور کرپشن کے معاملات پر بین الاقوامی تنظیم ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کو حکومت کے منہ پر طمانچہ قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں کرپشن اور اس کیخلاف اٹھائے جانے والے اقدامات پر نظر رکھنے والی بین الاقوامی تنظیم ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے180 ممالک میں کرپشن سے متعلق سال 2019 کی رپورٹ جاری کردی ہے۔

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق 2018 کے مقابلے میں 2019 کے دوران پاکستان میں کرپشن میں اضافہ ہوا جب کہ زیادہ کرپشن والے ممالک میں پاکستان کا درجہ 117 سے بڑھ کر 120 ہوگیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ 10 برس میں یہ پہلی بار ہے کہ کرپشن سے متعلق انڈیکس میں پاکستان آگے بڑھنے کے بجائے پیچھے گیا ہے۔کرپشن میں اضافے کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے سخت تنقید کا سامنا ہے۔ترجمان پاکستان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ حکومت کے منہ پر طمانچہ ہے، جھوٹے دعوؤں سے ملک نہیں چلتے،اچھی گورننس سے چلتے ہیں۔مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ چور چور کے نعرے لگائے گئے لیکن اصل چوری ان 16ماہ میں کی گئی، جو چینی اور آٹے کے بحران کے ذمہ دار ہیں وہی اب صورتحال کو کنٹرول کررہے ہیں۔پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سندھ کے وزیر اطلاعات سعید غنی کا کہنا ہے کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ نے حکومت کے دعووں کو بے نقاب کردیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی و بیروزگاری نے گزشتہ ایک سال میں غریب کی کمر توڑ دی، 10 سال بعد ملک کا ٹرانسپیرنسی انڈیکس تنزلی کا شکار ہوا، رپورٹ اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان میں اس سال کرپشن میں اضافہ ہوا ہے۔عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما زاہد خان نے کہا کہ حکومت ملک میں کرپشن کے خاتمے کا بیانیہ لے کر آئی تھی لیکن کرپشن کم ہونے کے بجائے بڑھ رہی ہے۔

زاہد خان نے کہا کہ ہزار سے 1500درخت لگے، لیکن دعوے ایک ارب کے کررہے ہیں، حکمرانوں نے لوگوں کو بے روزگار کردیا ہے اورصنعتیں بند ہیں۔متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیوایم) کے رہنما فیصل سبزواری کابھی کہنا ہے کہ ٹرانسپیرنسی کی رپورٹ وزیراعظم کے لیے پریشانی کی بات ہے، ملک کی معاشی صورتحال پر سب جماعتوں کو ساتھ بیٹھنا چاہیے۔رہنما مسلم لیگ ن اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرحمزہ شہباز نے ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کو پی ٹی آئی حکومت کیلیے مکافات عمل قرار دیا ہے۔پنجاب اسمبلی کے باہر گفتگو میں حمزہ شہباز کا کہنا تھاکہ نیا پاکستان تو بنا نہیں، اب ڈھونڈنے سے پرانا پاکستان بھی نظر نہیں آرہا۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…