ملک کی تباہی کے ذمہ دار احتجاج کے نام پر عوام کی آنکھوں میں دھول نہیں جھونک سکتے‘ ترجمان پنجاب حکومت برس پڑیں

23  جنوری‬‮  2020

لاہور( این این آئی)پنجاب حکومت کی ترجمان ، چیئر پرسن قائمہ کمیٹی داخلہ مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ ملک کی تباہی کے ذمہ دار احتجاج کے نام پر عوام کی آنکھوں میں دھول نہیں جھونک سکتے،پیپلز پارٹی اور(ن) لیگ نے اپنے ادوار میں کرپشن کے ایسے ایسے طریقے متعار ف کرائے جن کا سن کرعقل دنگ  رہ جاتی ہے ۔

عوام سٹیٹس کوکی حامل قوتوں کیخلاف اتحاد کر چکے ہیں ۔ ملاقات کیلئے آنے والے وفود اور پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسرت جمشید چیمہ نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) اور پیپلز پارٹی نے اپنے دور میں گھنٹوں کے حساب سے کرپشن کرنے کے ریکارڈ قائم کئے ، نیب رپورٹ کے مطابق سلمان شہباز کے اثاثوں میں دس سالوں میں 900فیصد اضافہ ہوا جبکہ مسلم لیگ (ن) کے دور عوام کو تنزلی کی اتھاہ گہرائیوں میں دھکیلا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ اپنی سیاسی بقاء کے لئے سر گر م اپوزیشن افواہوں اور منفی پراپیگنڈے کے سہارے زندہ رہنا چاہتی ہے لیکن اب انہیں عوام کی جانب سے کوئی پذیرائی نہیں ملے گی ۔ ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار کے احکامات پر انتظامی مشینری فعال اور متحرک ہے اور صوبے میں آٹے اور چینی کا کوئی بحران نہیں ۔گراں فروشی روکنے کے لئے بھی عملی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں اور اس کے ساتھ عوام کو بھی آگاہی دی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف میں کوئی اختلاف نہیں اور جن دوستوں کے تحفظات ہیں انہیں ضرور دور کیا جائے گا ، ماضی میں جنوبی پنجاب کے اضلاع کو نظر انداز کیا گیا جبکہ موجودہ حکومت محرومیوں کا ازالہ کرنے کے لئے عملی طور پر کوشاں ہے اور وہاں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھایا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…