منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

لڑکے نے اپنی پسند کی لڑکی سے شادی کی اجازت نہ ملنے پر لڑکی سمیت خود کو بم دھماکے میں ہلاک کردیا

datetime 22  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دمشق (این این آئی)شام میں ایک 23 سالہ نوجوان حافظ نزار ابو فخرنے اپنی پسند کی لڑکی سے شادی کی اجازت نہ ملنے پر لڑکی سمیت خود کو بم دھماکے میں ہلاک کردیا۔عرب ٹی وی کے مطابق یہ واقعہ اردن کی سرحد سے متصل شامی علاقے السویداء میں حفر اللحف کے مام پر پیش آیا۔حافظ نزار ابو فخر نے 22 سالہ لڑکی کے ساتھ شادی کے لیے اس کے اہل خانہ کو پیغام بھیجا مگر لڑکی کے والدین

اس کی شادی کسی اور جگہ کرنا چاہتے تھے۔ جب کہ لڑکی بھی ابو فخر سے شادی کرنا چاہتی تھی۔بائیس سالہ لڑکی حنان عبداللہ ابو فخر یونیورسٹی سے گھر لوٹ رہی تھی کہ راستے میں نزار ابو فخر نے اسے ملاقات کی۔اس موقع پراس نے اپنے پاس موجود بم کا دھماکا کیا جس کے نتیجے میں دونوں موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔اس علاقے میں یہ اس نوعیت کا دوسرا واقعہ ہے۔ ایک سال قبل السویداء گورنری میں رامی خذیفہ نامی ایک نوجوان الکفر کے مقام پر ولید صادق نامی شخص کے گھر میں خود کو دھماکے سے اڑا دیا تھا۔ انیس سالہ خذیفہ ایک سترہ سالہ لڑکی کے ساتھ شادی کرنا چاہتا تھا مگر لڑکی کے والدین نے اس اس کے ساتھ بیٹی کی شادی سے انکار کردیا جس پر اس نے لڑکی کے گھر میں جا کرخود کو دھماکے سے اڑا دیا تھا۔ دھماکے میں لڑکی کی والدہ بھی شدید زخمی ہوگئی تھیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…