جمعہ‬‮ ، 18 اپریل‬‮ 2025 

عوام تیاری کر لیں پی ٹی آئی حکومت نے بیرون ملک سے گندم منگوا لی لیکن پہلا جہاز کب اور کہاں پہنچے گا ؟ بتا دیا گیا

datetime 20  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس ہوا جس میں تین لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کی منظوری دی گئی ہے ۔ای سی سی نے بتا ہے کہ درآمد شدہ گندم 15 فروری تک کراچی پہنچنا شروع ہو جائے گی۔ درآمد شدہ گندم 31 مارچ 2020 تک ملک میں لائی جا سکے گی۔حالیہ دنوں میں گندم کے بحران نے عمران خان کی حکومت کے لیے نیا مسئلہ کھڑا کر دیا ہے،

کیونکہ پاکستان تحریک انصاف کی وفاق کے علاوہ پنجاباور خیبر پختونخوا میں بھی حکومتیں ہیں، جہاں یہ بحران جاری ہے۔گندم کے بحران کی وجہ سے گذشتہ ہفتے ملک کے کئی حصوں میں آٹے کی قیمتیں بڑھنے کے بعد دکانوں اور بازاروں میں آٹا غائب ہو گیا اور لوگوں کو قطاروں میں لگ کر آٹا خریدنا پڑا۔دوسری جانب پاکستان میں آٹے کی قیمتوں میں اچانک بڑا اضافہ ہونے کی وجہ سے صو بہ پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں لوگ بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔پاکستان فلور ایسویسی ایشن کے ترجمان نے اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ آمد و رفت اور دیگر مسائل کی وجہ سے گندم مارکیٹ میں کمی ہوئی جسے پورا کرنے کی بھرپور کوشش کی جارہی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اوپن مارکیٹ میں گندم کی قلت اس لیے پیدا ہوئی ہے کیونکہ فیڈ ملز نے 7-8 لاکھ ٹن گندم کی اضافی مقدار استعمال کر لی ہے جو ایسی ہی صورتحال کے لیے ہر وقت محفوظ رکھی جاتی ہے۔ فیڈ ملز کو گندم دینے کا حکومتی فیصلہ غلط تھا۔اگر فیڈ ملز کو 7-8 لاکھ ٹن گندم نہ دی جاتی تو آج یہ صورتحال نہ ہوتی۔گزشتہ مالی سال 2018-19ء میں گندم کی پیداوار کا تخمینہ 25.195؍ ملین ٹن لگایا گیا تھا لیکن اصل پیداوار 25؍ ملین ٹن سے کم یعنی 24.7؍ ملین ٹن رہی۔ 2017-18ء میں گندم کی پیدوار 25.076؍ ملین ٹن رہی جبکہ 2016-17ء میں یہ 26.674؍ ملین ٹن تھی۔ گندم کی ماہانہ کھپت 2؍ لاکھ ٹن ہے لہٰذا 24.7؍ ملین ٹن کی مجموعی پیداوار ملکی ضروریات کیلئے کافی تھی۔ اس کے ساتھ ہی پنجاب میں بھی گزشتہ مالی سال کی گندم کے ذخائر موجود تھے۔ پنجاب میں گندم کا ہدف 4؍ ملین ٹن تھا لیکن دستیاب 3.5؍ ملین ٹن تھی۔پہلے تو بحران نے سندھ سے اس وقت سر اٹھانا شروع کیا جب صوبے کی جانب سے گندم حاصل نہ کرنے کا فیصلہ کیا کیونکہ مختلف عہدیداروں کو گندم کی خریداری کے معاملے پر نیب اور دیگر تحقیقاتی اداروں سے تحقیقات کا سامنا تھا اسلئے انہوں نے گزشتہ سال گندم کی خریداری نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ سب سے پہلے تو حکومت نے نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ کی وزارت کے اضافی گندم کے تخمینوں کو دیکھتے ہوئےو دو سے چار لاکھ ٹن گندم برآمد کرنے کا فیصلہ کیا لیکن گندم کی اصل برآمدات بڑھ کر 6؍ لاکھ 40؍ ہزار ٹن ہوگئی۔

موضوعات:



کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…