لاہور(این این آئی)سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر نے جنرل ڈیوٹی پر مکمل پابندی عائد کر دی،ڈاکٹرز اور عملے کو اٹیچمنٹ، اسپیشل یا عارضی ڈیوٹیز کی مد میں جنرل ڈیوٹی پو مامور نہیں کیا جائے گا۔سیکرٹری کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کسی بھی ڈاکٹر کو جہاں تعینات کیا گیا ہے وہ وہاں ہی ڈیوٹی کرے گا،جنرل ڈیوٹی کے نام پر اضافی عہدوں پر کام کرنے والے افسران سے تمام چارج واپس لینے کا حکم دیتے ہوئے
متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کو ایک ہفتے میں عمل درآمد کروا کر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات جاری کردی گئیں۔ سیکرٹری صحت نے کہا کہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے افسران کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ہسپتال آنے والے ہر مریض کو مکمل سہولیات کی یقینی فراہمی کے اقدامات کر رہے ہیں،وسائل مکمل ہوں گے تو ہی صحت کے شعبے میں بہتری آئے گی۔