لاہور( این این آئی )مہنگائی کنٹرول نہ کرنے کے حکومتی اقدام کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کردی گئی۔اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومت آٹے سمیت دیگر اشیا ئے
خوردونوش کی قیمتیں کنٹرول کرنے میں ناکام ہو گئی ہے، مہنگائی کنٹرول کرنا صوبائی اور وفاقی حکومت کا کام ہے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ حکومت کو مہنگائی کنٹرول کرنے کا حکم جاری کرے اور قیمتوں میں حالیہ اضافہ کالعدم قرار دیا جائے ۔