جمعرات‬‮ ، 13 اگست‬‮ 2026 

میرے کام فوری کرو ورنہ مزا چکھا دوں گا، مسلم لیگ (ن) کے اہم رکن قومی اسمبلی نے ڈائریکٹر پارلیمنٹ لاجز پر حملہ کر دیا، بات بڑھ گئی

datetime 13  جنوری‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی اظہر قیوم ناہرا نے پارلیمنٹ لاجز میں ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے ڈائریکٹر پارلیمنٹ لاجز محمد طاہر پر حملہ کردیا، معاملہ سپیکر، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی تک پہنچا دیا گیا، تھانہ سیکرٹریٹ میں لیگی ایم این اے کیخلاف قانونی کارروائی کیلئے درخواست بھی دیدی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی اظہر قیوم ناہرا نے پارلیمنٹ لاجز میں ہنگامہ آرائی کرتے

ہوئے ڈاریکٹر پارلیمنٹ لاجز محمد طاہر پر حملہ کر دیا۔رکن قومی اسمبلی نے ڈائریکٹر لاجز کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ میرے کام فوری کرو ورنہ مزا چکھا دوں گا۔رکن قومی اسمبلی کی جانب سے ہنگامہ آرائی کرنے پر پولیس کو طلب کرلیا گیا جس پر وہ وہاں سے غائب ہوگئے۔ڈائریکٹر پارلیمنٹ لاجز نے معاملہ سپیکر اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کو پہنچا دیا ہے۔تھانہ سیکرٹریٹ میں لیگی ایم این اے کیخلاف قانونی کارروائی کیلئے درخواست بھی دے دی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…