اسلام آباد(آن لائن)یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے ترجمان کا کہناہے کہ وزیراعظم ریلیف پیکج ملک بھر کے تمام یوٹیلیٹی سٹورز پر عوام کا رش، خریداری میں دلچسپی، سیلز میں بہتری آئی ہے۔،ملازمین کی طرف سے کسی بھی کوتاہی پر سخت ایکشن لیا جائیگا۔ ترجمان کے مطابق ملک بھر کے تمام یوٹیلیٹی سٹورز پر عوام کا رش لگ گیا ہے
اور وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت عوام کی خریداری زور و شور سے جاری ہے ملک بھر کے تمام یوٹیلیٹی سٹورز پر وافر مقدار میں سٹاکس پہنچا دیا گیا ہے اور ملک بھر کے کونے کونے میں پانچ بنیادی اشیاء چینی چاول آٹا گھی اور دالوں پر خصوصی رعایت سے عوام مستفید ہونے لگے ہیں۔ ملک کے تمام یوٹیلیٹی سٹورز کی سیلز میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ عوام کی ضروریات کے مدنظر سٹوروں کے دوبارہ ریفلز پر خصوصی توجہ مرکوز ہے تاکہ عوام کو کسی چیز کی کمی نہ ہو ملک بھر سے عوام کی شکایات کا ازالہ کرنے کیلئے ہیڈ آفس میں مانیٹرنگ سیل تشکیل کیا جا چکا ہے۔ کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر عمر لودھی نے تمام ملازمین کو واضح ہدایات جاری کی ہے کہ کسی بھی ملازم کی کسی کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور سخت ترین ایکشن لیا جائے گا۔ منیجنگ ڈائریکٹر یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن اور تمام انتظامیہ اس پیکج کو مانیٹر کرنے مختلف زونز اور ریجنز کے سرپرائزڈ وزٹ پر ہے۔کارپوریشن کے تمام ملازمین اس پیکج کو کامیابی سے عوام تک پہنچانے کیلئے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں جہاں سے شکایات موصول ہوتی ہے اسکا فوری ازالہ کیا جاتا ہے۔